• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 22827

    عنوان: کسیا کسی شادی میں بارات کی شکل میں جانا اور لڑکی والوں کے یہاں ضیافت جائز ہے؟ برائے کرم وضاحت کے ساتھ جواب ارسال کریں۔

    سوال: کسیا کسی شادی میں بارات کی شکل میں جانا اور لڑکی والوں کے یہاں ضیافت جائز ہے؟ برائے کرم وضاحت کے ساتھ جواب ارسال کریں۔

    جواب نمبر: 22827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 960=803-7/1431

    بارات کا ثبوت شریعت سے نہیں ہے مروجہ بارات میں بہت سی قبیح رسمیں اور لڑکی والوں پر ناجائز دباوٴ کی شکلیں پائی جاتی ہیں اس لیے اسے ترک کرنا چاہیے۔ دو چار آدمی لڑکے کے ساتھ سادگی سے چلے جائیں مضائقہ نہیں۔ لڑکی والوں کے یہاں کھانے کا اہتمام بھی شریعت سے ثابت نہیں، ریا ونمود سے پاک اسراف اور قرض سے بچتے ہوئے کھانے کا انتظام ہو، لڑکے والے بھی شریک طعام ہوجائیں، اس کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند