• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 14191

    عنوان:

    میرا سوال بالکل ذاتی ہے۔ اگر شوہر بیوی کا دودھ پستان سے پی لے تو کیا شوہر بیوی کے رشتہ میں کوئی فرق پڑے گا؟ میں اس مسئلہ کو لے کر بہت پریشان ہوں، جواب دے کر احسان فرماویں۔

    سوال:

    میرا سوال بالکل ذاتی ہے۔ اگر شوہر بیوی کا دودھ پستان سے پی لے تو کیا شوہر بیوی کے رشتہ میں کوئی فرق پڑے گا؟ میں اس مسئلہ کو لے کر بہت پریشان ہوں، جواب دے کر احسان فرماویں۔

    جواب نمبر: 14191

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1093=1038/ب

    رضاعت کا رشتہ دو برس کی عمر تک دودھ پینے سے ثابت ہوتا ہے۔ دو برس کے بعد کسی عورت کا یا اپنی بیوی کا دودھ پینے سے رشتہ میں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ البتہ مسئلہ کی بات یہ ہے کہ اگر شوہر کی حلق کے نیچے بیوی کے پستان کا دودھ چلا گیا تو شوہر کو حرام چیز پینے کا گناہ ملے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند