• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 14478

    عنوان:

    سگائی کا سنت طریقہ کیا ہے یاشادی کس طرح طے کریں؟

    سوال:

    سگائی کا سنت طریقہ کیا ہے یاشادی کس طرح طے کریں؟

    جواب نمبر: 14478

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1265=1036/د

     

    شادی طے کرنے کے لیے سگائی میں زبانی وعدہ اور تاریخ کی تعیین کافی ہے، نہ حجام کی ضرورت اور شیرینی کی حاجت اور نہ بری وبرات کی رسم کی ضرورت۔ منگنی اور نکاح میں سادگی مطلوب ہے، احادیث سے نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے یہی ثابت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند