• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 14263

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا سسر محرم ہیں اگر نہیں تو کیا سسر سے نکاح کسی بھی حالت میں جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا سسر محرم ہیں اگر نہیں تو کیا سسر سے نکاح کسی بھی حالت میں جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 14263

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1073=1073/م

     

    سسر محرم ہیں، اور حرمت ابدی ہے، یعنی عورت اپنے سسر سے کسی بھی حالت میں نکاح نہیں کرسکتی: وحرم ․․․ زوجة أصلہ وفرعہ مطلقًا وفي رد المحتار: لقولہ تعالیٰ وَلاَ تَنْکِحُوْا مَا نَکَحَ آبَائُکُمْ وقولہ تعالیٰ: وَحَلاَئِلُ اَبْنَائِکُمُ الَّذِیْنَ مِنْ اَصْلاَبِکُمْ (النساء:۲۳) والحلیلة الزوجة (شامي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند