• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 14735

    عنوان:

    کیا کوئی انڈین مسلم لڑکا /مرد (حنفی ، دیوبندی) ایک عیسائی لڑکی/عورت سے (جو کہ یوکرین کی رہنے والی ہے) شادی کرسکتاہے؟(۲)کیا اسلام میں کورٹ میرج کافی ہے؟

    سوال:

    کیا کوئی انڈین مسلم لڑکا /مرد (حنفی ، دیوبندی) ایک عیسائی لڑکی/عورت سے (جو کہ یوکرین کی رہنے والی ہے) شادی کرسکتاہے؟(۲)کیا اسلام میں کورٹ میرج کافی ہے؟

    جواب نمبر: 14735

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1105=901/ل

    یہود ونصاریٰ لڑکی جو اپنے اصل دین پر قائم ہو اس سے نکاح کرنا جائز ہے مگر آج کل کے یہود ونصاریٰ محض نام کے ہیں، ان کا نہ تو خدا پر ایمان ہے اور نہ ہی دین سے ان کا کوئی واسطہ بلکہ یہ دہریہ ہیں، اس لیے ان کی لڑکیوں سے نکاح جائز نہیں۔

    (۲) کورٹ میرج میں اگر شرعی طور پر نکاح ہوجائے تو وہ کافی ہوجائے گا، محض کورٹ میرج کا کاغذ حاصل کرلینا انعقاد نکاح کے لیے کافی نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند