• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 14560

    عنوان:

    اسلام ہم کو محبت کرنے کی اجازت او رجس سے ہم محبت کرتے ہیں اس سے شادی کرنے کی اجازت دیتاہے؟ (۲)کیا کوئی سید لڑکی کسی خان لڑکے سے شادی کرسکتی ہے ؟ بہت سی صورتوں میں میں نے سنا ہے کہ یہ ممکن نہیں ہے۔ اگر ممکن نہیں ہے تو کیوں؟ برائے کرم اس بارے میں میری رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14560

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1116=910/ل

    (۱) آج کل اجنبیہ لڑکی سے محبت کرنے اور اس کے ساتھ طویل مدت تک دل لگی کے بعد نکاح کرنے کا جو رواج چل پڑا ہے، شرعاً ناجائز ہے، جب تک نکاح نہ ہوجائے اجنبیہ لڑکی سے بے محابانہ ملنا، ہنسی مذاق دل لگی کرنا وغیرہ شرعاً حرام ہے، البتہ اس لڑکی سے نکاح کرنا جائز ہے۔

    (۲) اگر لڑکی کے گھروالے بخوشی اس سید لڑکی کی شادی خاں لڑکے سے کردیں تو اس کی گنجائش ہے۔ لڑکی خود اپنی مرضی سے نکاح نہیں کرسکتی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند