معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 14190
میرا نام ایمن ہے بچپن میں ریما تھا پھر
ناپسندیدگی کی بنا پر ایمن رکھ دیا گیا۔ شناختی کارڈ ریما نام سے بنا ہے۔ میرا
نکاح کس نام سے ہوگا؟
میرا نام ایمن ہے بچپن میں ریما تھا پھر
ناپسندیدگی کی بنا پر ایمن رکھ دیا گیا۔ شناختی کارڈ ریما نام سے بنا ہے۔ میرا
نکاح کس نام سے ہوگا؟
جواب نمبر: 1419030-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1097=1041/ب
ایمن کے نام سے ہی آپ کا نکاح ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں ایک انجینئرنگ کالج سے بی ٹیک کررہا ہوں۔ میری عمر 26سال ہے۔ میری تعلیم تین سال کے بعد مکمل ہوگی ان شاء اللہ ۔ میرے نکاح کے بارے میں کیا حکم ہے؟
2226 مناظرجوان سگی ممانی کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے،کیا بھانجہ ممانی سے نکاح کرسکتاہے؟
میرے شوہر یو این مشن میں کام کرتے ہی، ہم
لوگ ایک ساتھ نہیں رہ رہے ہیں، اب جب میں اپنے گھر سے باہر جاتی ہوں اور مردوں کویا
جوڑوں کو دیکھتی ہوں تو میں اپنے شوہر کی کمی بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ میری شاد ی
کو تقریباً دس سال ہوچکے ہیں ، میں اپنے شوہر سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔ دوسری
بات یہ کہ کبھی واقعی ان کے بغیر رہنا میرے لیے بہت زیادہ مشکل ہوجاتا ہے کیوں کہ
میں جسمانی طور پران کی کمی محسوس کرتی ہوں نیز جذباتی طور پر بھی اور عام طور پر
بھی۔ وہ بہت اچھے شوہر ثابت ہوئے ہیں اور دوست بھی۔ میں صبر کرنے کی کوشش کرتی ہوں
لیکن کبھی پریشانی میں پڑجاتی ہوں۔ وہ بھی مجھ سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں لیکن ان
کو اپنے اوپر کنٹرول ہے۔ میں اپنے آپ کو مصروف رکھتی ہوں اور نیز میرے بچے بھی ہیں
لیکن پھر بھی مجھ کو ان کی کمی کا احساس ہوتا ہے اور اس کے بعد میرے اندر طرح طرح
کے خیالات آتے ہیں، جس کے بارے میں میرا خیال ہے کہ گناہ گارانہ ہیں۔ برائے کرم میری
رہنمائی فرماویں۔