دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1293
معاشرت >> طلاق و خلع
Q.
میری شادی ایک عیسائی لڑکی سے ہوئی ہے۔ ایک دن ہمارے درمیان جھگڑاہوا اور اس نے طلاق لکھنے کا مطالبہ کیا، میں نے کاغذ میں اس کی زبان میں تین مرتبہ لکھا کہ میں تم کو طلاق دے رہا ہوں۔ اسی وقت اس نے وہ کاغذ پڑھا۔ پھر میں نے اس کاغذ کو پھاڑ دیااور اس سے کہا کہ میں تم کو طلا نہیں دے رہاہوں اورپھر سے ہم ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا طلاق ہوگئی؟ براہ کرم، ہماری رہنمائی فرمائیں۔
2874 مناظر
Q.
میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے تین بچے ہیں جن کو میں پچھلے دو سال سے پال رہا ہوں۔ آج سے دو سال پہلے میرے گھر والوں کے سامنے میں نے خلع لے لیا اور اس کے بعد شوہر نے دوسری شادی کرلی اور اب ان کے دو بچے ہیں دوسری بیوی سے۔ میرا یا میرے بچوں کا گزشتہ دو سال سے کوئی رابطہ نہیں ان سے اور نہ ان دو سالوں میں کوئی خرچہ دیا ہے بچوں کو۔ مجھے یہ پتہ کرنا ہے کہ اب میرے لیے کیا حکم ہے؟ کیا میں دوسری شادی کرسکتی ہوں؟
2764 مناظر
Q.
یہ تین سال پہلے کا معاملہ ہے۔ جب میں ہندوستان میں رہ رہا تھاتو عام طورپر میں اپنے دوست کی بیوی سے بات کرتاتھا جسے میری بیوی بہت زیا دہ ناپسند کرتی تھی اور مجھ سے جھگڑا کرتی تھی۔ ایک دن وہ مجھ سے جھگڑ ا کرر ہی تھی تو میں نے کہا ، ”میں تم کو طلاق دیدوں گا“ اس نے کہا دیدو، تو میں نے کہا ، ”جاؤ دیدیا، جاؤ طلاق دیا، جاؤ طلاق دیا“ ۔ اس کے بعد پھر ہم سعودی چلے آئے اور بغیر کسی پریشانی کے ہم فیملی کے ساتھ رہنے لگے، ہم نے حج بھی کیا۔ اب ہمارے درمیان بہت زیادہ گرم بحث ہوگئی۔ براہ کرم، بتائیں کیا ہم ایک ساتھ رہ سکتے ہیں یانہیں؟
2125 مناظر
Q.
گذشتہ دن بیوی سے میرا جھگڑا ہوگیا جس میں بیوی نے کہا کہ ” میں نے تمہیں طلاق دی“ ۔ اور میں نے اس کے الفاظ دہرائے کہ اس طرح نہیں ہوتاکہ عورت کہے کہ میں نے تمہیں طلاق دی ، یہ الفاظ (میں نے تمہیں طلاق دی) مرد کہے تو پھر طلاق ہوتی ہے، اس طرح میں نے یہ الفاظ دہرائے ، شاید تین مرتبہ یا کم (صحیح یاد نہیں) اور میری بیوی نے الفاظ سنے بھی۔ اس طرح کیا ہماری طلاق تو نہیں ہوگئی؟ میں نے تو صرف الفاظ دہرائے تھے ، درحقیقت میری نیت طلاق کی نہیں تھی۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔
1842 مناظر
Q.
گزارش ہے کہ میرےوالدین نے بچپن میں میرانکاح کردیاتھا۔ بعدمیں ہمارےوالدین کےدرمیان تنازعات شروع ہوگئے۔ مجھےطلاق دینے کا کہا گیامگر میں نے ایسا نہ کیا جس پرہم دونوں کوماراپیٹاگیااورمجھ سےزبردستی طلاق لی گئی۔پھراس لڑکی کاایک اورجگہ زبردستی نکاح کردیاگیا۔اب اس کےاس گھرمیں دوبچےبھی ہیں۔ کیاواقعی طلاق واقع ہوگئی؟یادرہے کہ وہ طلاق زبردستی لی گئی تھی۔ اگرطلاق واقع ہو گئی تو پیداہونے والے بچوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟ وہ مفتی صاحب جنہوں نےعلم ہونے کےباوجودنکاح پڑھایا اور وہ لوگ جو اس کام میں ملوث تھےان کے بارے میں کیا حکم ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دے کر ممنون فرمائیں۔
1540 مناظر
Q.
اگر بیوی بار بار طلاق کا مطالبہ کرے تو شوہرکو کیا کرنا چاہئے؟
3363 مناظر
Q.
ایک مسئلہ کے سلسلے میں آپ سے فتوٰی درکار ہے۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ آج سے تقریباًایک ماہ قبل میرا اور میرے سالے کا جھگڑا ہوا جس کے اگلے روز ۷جون ۲۰۱۰ء کی شام میری بیوی مجھ سے اپنے بھائی کے لیے لڑجھگڑ کر میرا گھر چھوڑ کر اپنی ماں اور بھائی کے گھر چلی گئی جو صرف ایک گھر کے فاصلے پر ہے۔میں نے اسے کئی بار بلایا مگر اس نے نہ کوئی جواب دیا نہ واپس آئی۔ میں بھی اسے فون پر یہ بتا کر گھر کھلا چھوڑ کر چلا گیا کہ جب تم واپس آجاو تو بتا دینا ۔ میں وہاں سے اپنے ماموں کے گھر چلا گیا۔ اگلے روز شام میں جب میں اپنے گھر گیا تو وہاں تالا لگا دیکھ کر میں نے اپنی سسرال کی بیل بجائی،جس پر میری ساس باہر نکلکیں ، میں نے کہا مجھے میرے گھر کی چابی دیں، تو انہوں نے کہا وہ تالا ان کے شوہر (میری ساس نے میرے سسر کے انتقال کے بعد دوسری شادی کرلی ہے) نے ڈالا ہے اور چابی ان کے پاس نہیں، اسی دوران میرا سالا اپنے ایک دوست کے ساتھ وہاں آگیا اور پھر مجھ سے بدتمیز ی اور گالم گلوچ کرنے لگا، میری ساس یہ سب دیکھ رہی تھیں مگر انہوں نے اپنے بیٹے کو نہیں روکا۔ جب میرے سالے نے اپنے دوست اور گارڈ سے مجھے گولی مارنے کا کہا (واضح رہے کہ ایک روز قبل میرے سسر اپنے بھتیجے کے ذریعے جو محکمہ پولیس میں ہوتا ہے ،مجھے پولیس سے گرفتار کرانے کی دھمکی میرے ماموں کو دے چکے تھے جو میں نے خود بھی سنی تھی) جب شور زیادہ ہوا تو میری بیوی اپنی والدہ کے گھر سے باہر نکلی اور میرے اور اپنے بھائی کے درمیان آگئی اور مجھے دھکا دے کر کہا آپ یہاں سے چلے جائیں ، جس پر میں نے کہا : ??تم کس تعلق سے بیچ میں آ رہی ہو، تم سے میرا کوئی تعلق نہیں، ہٹ جاؤ بیچ سے?? یہاں پر ایک بات اور توجہ طلب ہے کہ میں مندرجہ بالا الفاظ کا حلفیہ اقرار کر رہا ہوں کہ میں نے یہ الفاظ ادا کیے مگر اس وقت نہ توہماری طلاق کا مسئلہ زیربحث تھا نہ میرا اپنی بیوی سے کوئی جھگڑا ہورہا تھا۔ جب کہ میر ی بیوی بضد ہے کہ میں نے مندرجہ ذیل الفاظ ادا کیے تھے: ??میرا اور تمھارا ر شتہ ختم ہے۔?? آ پ سے درخواست ہے کہ دونوں جملوں کو مدِّنظر رکھتے ہوئے اور اس بات کو مدِّنظر رکھتے ہوئے کہ جھگڑا میرا اپنے سالے کے ساتھ ہو رہا تھا بیوی سے نہیں، نہ ہی اس وقت طلاق کا کوئی ذکر تھا اور میرا اپنی بیوی کو طلاق دینے کا نہ تو کوئی ارادہ تھا نہ ہی نیت، اس صورت میں مذکورہ بالا الفاظ کے ادا کرنے سے ایک طلاق بائن واقع ہوگئی ہے یا نہیں؟ اگر ایک طلاق بائن واقع ہوگئی ہے تو اس صورت میں رجوع کرنے کا کیا طریقہ ہوگا؟
2569 مناظر
Q.
اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو جو کہ حمل سے ہو اور وہ آدمی نشے کی حالت میں اور غصہ میں موبائل فون پر یہ کہے ؛ ” جا تو موج لے ، تجھے آزاد کیا “اور بنا نام لئے یہ کہے میں نے تجھے طلاق دیا تین سے زائد بار تو کیا طلاق مانی جائے گی؟ براہ کرم، جواب دیں۔
2351 مناظر
Q.
میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اگر شوہر اپنی بیوی سے کہے کہ؛ ”میں تجھے اب طلاق دوں گا“ (انتباہ دیتے ہوئے کہ وہ ایسا کرنے جارہا ہے لیکن اب تک اس نے ایسا نہیں کیا ہے) اور اس کے بعد فورا کہتاہے ،؛ ” میں تجھے طلاق دیتا ہوں“ ، میں تجھے طلاق دیتا ہوں“ ۔ اب شوہر کا پہلا جملہ واقعتا انتباہ کا تھا اور دوسرے دونوں جملے طلاق کے ، اس لیے مجھے صرف دو طلاق ہوئی ہے۔ اب اسلام اس بارے میں کیا کہتاہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔
5322 مناظر
Q.
اوٹاوا ، کناڈا مسجدکے عربی النسل امام نے کہا کہ ہمیں طلاق ہوگئی ہے۔اور ہندوستان / پاکستان کے دوسرے امام نے کہا کہ ہم اب بھی دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں؟ چونکہ ہماری دوسری طلاق طلاق بائن تھی، صریح لفظ طلاق کے بجائے کنایہ استعمال کرنے کی وجہ سے۔ اس لیے اس کے بعد نکاح ختم ہوگیا اور تیسری طلاق نہیں ہوئی۔ انہوں نے پہلے ہمیں دوسری طلاق کے بعدرجوع کرنے کے لیے کہا تھا ( اس وقت اس کا کہناتھا کہ یہ طلاق رجعی ہے اور تم رجوع کرسکتے ہو، ہم نے 2009 / میں رجوع کرلیاتھا)اب جب ہم نے تیسری طلاق دیدی تو انہوں نے مولانا محمد یوسف لدھیانی شہید کاطلاق بائن پر فتوی دکھایا ۔ میں بہت تذبذب میں ہوں اور میری زندگی کشمکش میں گذررہی ہے۔میری بیوی کہیں اور رہ رہی ہے۔بیوی کی ذہنی بیماری اور طلاق کی وجہ سے میں دونوں بچوں کی دیکھ بھال کررہا ہوں، ہماری مدد کرنے کے لیے ہمارا کوئی فیملی ممبر نہیں ہے۔براہ کرم، جواب دیں تاکہ میں اپنی بیوی کو واپس لانے یا جدا ہو نے کے سلسلے میں کوئی فیصلہ کرسکوں۔ ہمیں علیحدگی کے لیے درخواست دینی ہوگی اور پھر کناڈا کے قانون کے مطابق طلاق دے سکیں۔اس میں ایک سال سے زیادہ وقت لگے گا؟
1639 مناظر
Q.
میرے ایک دوست نے اپنی ساس کواپنی بیوی کے بارے میں ایک ایس ایم ایس (پیغام) بھیجا کہ ” مجھے تیری بیٹی سے طلاق کرنی ہے، طلاق، طلاق، طلاق“ براہ کرم، بتائیں کہ کیا اس سے طلاق ہوگئی ؟ چونکہ اس کے بعد شوہر کا کہناہے کہ میں نے اس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا۔
2415 مناظر
Q.
حامد نے اپنی بیوی کو غصہ سے اس طرح کہا؛ ”1,2,3/ چل گھر سے نکل ، میرے گھر میں تیری کوئی جگہ نہیں ہے، کیا اس سے حامد کی بیوی کو طلاق ہوگئی؟
3679 مناظر
Q.
میرے میاں نے مجھے پندرہ اپریل 2010/کو فون پہ طلاق دی، اس وقت میری ماہواری چل رہی تھی ، میری سمجھ کے حساب سے طلاق ہو گئی تھی اور میں نے عدت شروع کردی تھی۔اس کے تین دن بعد میرے میاں نے فون پہ کہا کہ فلاں امام نے کہا کہ ہے کہ ماہواری کے دنوں میں طلاق نہیں ہوتی اور سورة نشا ء میں بھی یہی لکھاہے، اس لیے طلاق نہیں ہوئی۔یہ کہہ کے وہ میرے پاس رہنے کے لیے آگیا، ہم دونوں میاں بیوی دوہفتے ایک ساتھ رہے۔ سوال یہ ہے کہ طلاق ہوئی یا نہیں؟ (۲) اگر ہوئی تو عدت کس طرح کی جائے گی؟ کیوں کہ مجھے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا پڑتاہے ملازمت کی وجہ سے۔جہاں طلاق ہوئی ، میں وہاں نہیں ہوں۔ (۳) جو تعلقات ہمارے بیچ ان دوہفتوں میں ہوئے ، کیا ہم دونوں کو اس کا کفارہ ینا ہوگا؟
2581 مناظر
Q.
زید نے ہندہ سے نکاح کے بعد یہ الفاظ بولے کہ اگر عمر نے ثانیہ کے ساتھ نکاح کیا تو میری بیوی ہندہ کو طلاق، یا مجھ پر حرام، ایساکچھ کہا۔کچھ عرصے بعد زیدنے اسی شرط کے ساتھ یہ الفاظ لکھے ’ اگر عمر نے ثانیہ کے ساتھ نکاح کیا تو میری بیوی ہندہ کو تین طلاق اور وہ مجھ پر حرام‘ ۔ اب سوال یہ ہے کہ اب تک عمرکانکاح ثانیہ سے نہیں ہوا، مگر وہ نکاح کرنا چاہتا ہے تو کیا شریعت میں کوئی ایسی صوت ہے جس میں عمر اور ثانیہ کے نکاح کی وجہ سے زید اور ہندہ کے نکاح میں کوئی فرق نہ آئے؟
2543 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ میں نے اپنے سسر سے کہا کہ عرفانہ (میری بیوی) کو طور طریقہ سکھا دو ، ورنہ میں کبھی بھی طلاق دیدوں گا؟ تو فورا وہ غصہ میں بولے کہ دیدو تو میں بھی غصہ میں بولدیا کہ ٹھیک ہے لے لو، اب ختم ۔ بس اتنے پر میں نے فون کاٹ دیا۔ میری بیوی کو ان سب باتوں کے بارے میں کچھ پتا نہیں ہے، تو کیا ایسی صورت میں طلاق ہوگئی؟ جب کہ میرا ارادہ طلاق وغیرہ کا کچھ بھی نہیں تھا۔بس غصہ سے میری زبان سے کیسے یہ بات نکل گئی ، مجھے نہیں معلوم۔ میرا ایک مہینہ کا بیٹاہے، ماشاء اللہ۔ میں نے اپنے سسر سے سعودی عرب سے فون پر بات کی تھی جب کہ میری بیوی کو اس بارے میں کوئی علم نہیں۔صرف مذکورہ بالا جملہ سے پہلے میری اوربیوی کی بحث ہوئی تھی۔براہ کرم، بتائیں کہ اس کا حل کیا ہے؟ میں اپنی بیوی اور بچہ کے بغیر نہیں رہ سکتاہوں؟ میری بیوی ایک مہینہ کے اندر سعودی عرب آنے والی تھی ۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔
2241 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ اگر کوئی اپنی بیوی کو ویڈیو فون کے ذریعہ طلاق دے اور پھر اس کا انکار کرے جب کہ وہ ویڈیو فون اس کی بیوی کے پاس محفوظ ہے تو کیا وہ طلاق کو ثابت کرنے کے لیے ویڈیو فون کو پیش کرسکتی ہے؟
3477 مناظر
Q.
میرے والدین کی شادی تقریبا پچیس سال ہوئی تھی۔ والدہ کی عمر46/ اور والد کی عمر58/ ہے۔ پانچ سال قبل دورہ کے بعد والد کی دماغی صحت بگڑ گئی اور بہت چڑچڑا ہوگئے۔ گذرتے وقت کے ساتھ دماغی صحت اور جسمانی جمود کی خرابی کی وجہ سے وقت سے پہلے ہی ریٹائر ڈ ہونا پڑا۔گذشتہ سال میری بہن کے سامنے دو طلاق دی تھی ، لیکن بعد میں ان کو افسوس ہوااور والدہ ان کے ساتھ رہنے لگیں۔گذشتہ ہفتہ پھر والد نے دومرتبہ طلاق کہا۔میری ماں اپنی ننھیال چلی گئیں۔میرے والد اگر چہ مکمل طورپر پاگل نہیں ہیں، لیکن ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ وہ اپنا ذہنی توازن کھوچکے ہیں۔میری ماں نے بچہ دانی نکال دی ہے۔ ایسی صورت میں کیا طلاق ہوگئی ؟ اگر ہاں! تو کیا کوئی صورت ہے کہ ماں ہمارے ساتھ والد کے گھر میں رہ سکیں؟ ہم لوگ کسی کو ان کی دیکھ بھال کے لیے نہیں رہ سکتے ہیں اور نہ ہی ہم ان کو اسپتال میں بھرتی کراسکتے ہیں؟ نیز اس مرحلہ میں وہ شادی بھی نہیں کرسکتے ہیں؟ براہ کرم، بتائیں کہ ہم کیا کریں؟
1613 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ میری شادی کو تقریباً ۱۰/ سال ہوگئے ہیں، جس وقت میری شادی ہوئی اس وقت مجھے مکمل طور پر بتایا نہیں گیا تھا کہ میری بیوی کسی مرض میں مبتلا ہے اور آج اسی مرض کی وجہ سے ہم کو اولاد نہیں ھورہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ علاج سے مرض میں وقتی طور پر کچھ آرام رہے گا لیکن بیماری مکمل طور پر دور نہیں ہوسکتی۔ نکاح ثانی کے لیے اور بیوی کو انڈیا سے بلانے کے لیے کورٹ سے طلاق ضروری ہے، اگر میں امریکی قانونی (کورٹ) سے طلاق حاصل کروں تو کیا اس سے شرعی طلاق واقع ہوجائے گی؟
1665 مناظر
Q.
میرا نام ’مہ‘ ہے۔ کچھ دن پہلے میرے شوہر نے مجھے غصہ میں آکر کہا کہ ” میں نے تمہیں آزادکیا“ یہ بات انہوں نے تین بار کہی ، پر اب وہ کہتے ہیں کہ نہیں، میں مذاق کررہاتھا، براہ کرم، بتائیں کہ اس سے طلاق ہوئی یا نہیں؟ مجھے اس بارے میں فتوی لینا ہے کہ کیا اس طرح طلاق ہوتی ہے یا نہیں؟
2391 مناظر
Q.
کیا فرناتے ہیں علماے کرام ومفتیان عظام درج ذیل مسلہ کے بارے میں صورت مسلہ : میں نے اپنی بیوی کو میکے گھونے چھوڑا ایک ہفتہ کے بعد لینے گیا تو ساس ،سسر نے یہ کہکر منع کردیا کہ بیٹی کی طبیعیت صحیح نہیں ہے اسپر میں نے کہا کہ بیوی کے علاج ومعالجہ کی ذمہ داری میری ہے لہذا میرے ساتھ بھیج دیں لیکن انہوں نے سختی سے منع کردیا اور پھر کچھ پرانی باتو ں کو لیکر بحث مباحثہ کرنے لگے میں ناراض ہوکر گھر سے نکلتے وقت ساس ،سسر سے یہ کہا کہ آپ کل جاکر اپنی بیٹی کے سامان لے آنا( بقول میرے سسر کے میں یہ جملہ کہا کہ آپ اپنی بیٹی کو اپنے پاس رکھے اور علاج کراتے رہیں اور کل جاکر سامان وغیرہ لے آنا)یہ کہکر میں چلا آیا ہھر ایک ہفتہ کے بعد میں بیوی کو لینے گیا تو سسر کہنے لگے کہ آپ نے جو جملہ کہا ہے اس سے طلاق واقع ہوگی ہے ۔ آپ سے پوچھنا یہ کہ ان صورتو ں میں طلاق واقع ہوی یا نہیںاگر ہوی تو رجوع کا کیا طریقہ ہے نیز یہ بھی پوچھنا کہ شوہر کے اجازت کے بغیر والدین کا بیٹی کو اپنے گھر میں روکنا جایز ہے یانا جایز نیز بیوی کا میکے جانے کا شرعی طریقہ اور صورت کیا ہے ۔ براے مہربانی ان مسایل کا قرآن و سنت کے روشنی میں وضاحت فرمائیں
3987 مناظر
First
Previous
47
48
49
50
51
Next
Last