عنوان: گذشتہ دن بیوی سے میرا جھگڑا ہوگیا جس میں بیوی نے کہا کہ ” میں نے تمہیں طلاق دی“ ۔ اور میں نے اس کے الفاظ دہرائے کہ اس طرح نہیں ہوتاکہ عورت کہے کہ میں نے تمہیں طلاق دی ، یہ الفاظ (میں نے تمہیں طلاق دی) مرد کہے تو پھر طلاق ہوتی ہے، اس طرح میں نے یہ الفاظ دہرائے ، شاید تین مرتبہ یا کم (صحیح یاد نہیں) اور میری بیوی نے الفاظ سنے بھی۔ اس طرح کیا ہماری طلاق تو نہیں ہوگئی؟ میں نے تو صرف الفاظ دہرائے تھے ، درحقیقت میری نیت طلاق کی نہیں تھی۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔
سوال: گذشتہ دن بیوی سے میرا جھگڑا ہوگیا جس میں بیوی نے کہا کہ ” میں نے تمہیں طلاق دی“ ۔ اور میں نے اس کے الفاظ دہرائے کہ اس طرح نہیں ہوتاکہ عورت کہے کہ میں نے تمہیں طلاق دی ، یہ الفاظ (میں نے تمہیں طلاق دی) مرد کہے تو پھر طلاق ہوتی ہے، اس طرح میں نے یہ الفاظ دہرائے ، شاید تین مرتبہ یا کم (صحیح یاد نہیں) اور میری بیوی نے الفاظ سنے بھی۔ اس طرح کیا ہماری طلاق تو نہیں ہوگئی؟ میں نے تو صرف الفاظ دہرائے تھے ، درحقیقت میری نیت طلاق کی نہیں تھی۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 2536401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 1481=435-10/1431
اگر آپ نے بیوی کو صرف مسئلہ بتایا ہے کہ ”اس طرح نہیں ہوتا کہ عورت کہے کہ میں نے تمھیں طلاق دی“ الگ سے آپ نے کوئی طلاق نہیں دی ہے، تو آپ کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔