• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 24395

    عنوان: اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو جو کہ حمل سے ہو اور وہ آدمی نشے کی حالت میں اور غصہ میں موبائل فون پر یہ کہے ؛ ” جا تو موج لے ، تجھے آزاد کیا “اور بنا نام لئے یہ کہے میں نے تجھے طلاق دیا تین سے زائد بار تو کیا طلاق مانی جائے گی؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو جو کہ حمل سے ہو اور وہ آدمی نشے کی حالت میں اور غصہ میں موبائل فون پر یہ کہے ؛ ” جا تو موج لے ، تجھے آزاد کیا “اور بنا نام لئے یہ کہے میں نے تجھے طلاق دیا تین سے زائد بار تو کیا طلاق مانی جائے گی؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 24395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1628=1200-8/1431

    ”جا تو موج لے تجھے آزاد کیا“ اس سے طلاق واقع ہوگئی اور تین یا زائد مرتبہ ”تجھے طلاق دیا“ کہنے سے طلاق مغلظہ واقع ہوکر بیوی حرام ہوگئی، البتہ اگر یہ الفاظ خلوتِ صحیحہ سے پہلے کہے ہوں تو سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند