• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 23738

    عنوان: حامد نے اپنی بیوی کو غصہ سے اس طرح کہا؛ ”1,2,3/ چل گھر سے نکل ، میرے گھر میں تیری کوئی جگہ نہیں ہے، کیا اس سے حامد کی بیوی کو طلاق ہوگئی؟

    سوال: حامد نے اپنی بیوی کو غصہ سے اس طرح کہا؛ ”1,2,3/ چل گھر سے نکل ، میرے گھر میں تیری کوئی جگہ نہیں ہے، کیا اس سے حامد کی بیوی کو طلاق ہوگئی؟

    جواب نمبر: 23738

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1118=118=7/1431

    حامد نے اگر ”ایک دو تین“ محض تمہید کے طور پر اگلی بات کہنے کے لیے عزم وارادہ ظاہر کرنے کے لیے کہا ہو اور ”چل گھر سے نکل“ کا جملہ بنیت طلاق کہا ہو تو اس سے ایک طلاق بائن واقع ہوگی۔ اور اگر ایک دو تین طلاق کی نیت سے کہا ہو تو اس سے طلاق مغلظہ واقع ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند