• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 24101

    عنوان:  اوٹاوا ، کناڈا مسجدکے عربی النسل امام نے کہا کہ ہمیں طلاق ہوگئی ہے۔اور ہندوستان / پاکستان کے دوسرے امام نے کہا کہ ہم اب بھی دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں؟ چونکہ ہماری دوسری طلاق طلاق بائن تھی، صریح لفظ طلاق کے بجائے کنایہ استعمال کرنے کی وجہ سے۔ اس لیے اس کے بعد نکاح ختم ہوگیا اور تیسری طلاق نہیں ہوئی۔ انہوں نے پہلے ہمیں دوسری طلاق کے بعدرجوع کرنے کے لیے کہا تھا ( اس وقت اس کا کہناتھا کہ یہ طلاق رجعی ہے اور تم رجوع کرسکتے ہو، ہم نے 2009 / میں رجوع کرلیاتھا)اب جب ہم نے تیسری طلاق دیدی تو انہوں نے مولانا محمد یوسف لدھیانی شہید کاطلاق بائن پر فتوی دکھایا ۔ میں بہت تذبذب میں ہوں اور میری زندگی کشمکش میں گذررہی ہے۔میری بیوی کہیں اور رہ رہی ہے۔بیوی کی ذہنی بیماری اور طلاق کی وجہ سے میں دونوں بچوں کی دیکھ بھال کررہا ہوں، ہماری مدد کرنے کے لیے ہمارا کوئی فیملی ممبر نہیں ہے۔براہ کرم، جواب دیں تاکہ میں اپنی بیوی کو واپس لانے یا جدا ہو نے کے سلسلے میں کوئی فیصلہ کرسکوں۔ ہمیں علیحدگی کے لیے درخواست دینی ہوگی اور پھر کناڈا کے قانون کے مطابق طلاق دے سکیں۔اس میں ایک سال سے زیادہ وقت لگے گا؟

    سوال:  اوٹاوا ، کناڈا مسجدکے عربی النسل امام نے کہا کہ ہمیں طلاق ہوگئی ہے۔اور ہندوستان / پاکستان کے دوسرے امام نے کہا کہ ہم اب بھی دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں؟ چونکہ ہماری دوسری طلاق طلاق بائن تھی، صریح لفظ طلاق کے بجائے کنایہ استعمال کرنے کی وجہ سے۔ اس لیے اس کے بعد نکاح ختم ہوگیا اور تیسری طلاق نہیں ہوئی۔ انہوں نے پہلے ہمیں دوسری طلاق کے بعدرجوع کرنے کے لیے کہا تھا ( اس وقت اس کا کہناتھا کہ یہ طلاق رجعی ہے اور تم رجوع کرسکتے ہو، ہم نے 2009 / میں رجوع کرلیاتھا)اب جب ہم نے تیسری طلاق دیدی تو انہوں نے مولانا محمد یوسف لدھیانی شہید کاطلاق بائن پر فتوی دکھایا ۔ میں بہت تذبذب میں ہوں اور میری زندگی کشمکش میں گذررہی ہے۔میری بیوی کہیں اور رہ رہی ہے۔بیوی کی ذہنی بیماری اور طلاق کی وجہ سے میں دونوں بچوں کی دیکھ بھال کررہا ہوں، ہماری مدد کرنے کے لیے ہمارا کوئی فیملی ممبر نہیں ہے۔براہ کرم، جواب دیں تاکہ میں اپنی بیوی کو واپس لانے یا جدا ہو نے کے سلسلے میں کوئی فیصلہ کرسکوں۔ ہمیں علیحدگی کے لیے درخواست دینی ہوگی اور پھر کناڈا کے قانون کے مطابق طلاق دے سکیں۔اس میں ایک سال سے زیادہ وقت لگے گا؟

    جواب نمبر: 24101

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1572=1172-8/1431

    نہ توآپ نے دی ہوئی طلاق کے متعلق صاف اور واضح انداز پر کچھ لکھا ہے اور نہ ہی کناڈا وغیرہ کے امام وعلماء نے آپ سے کیا کہا، ان کے فتاویٰ کو نقل کیا ہے، اگر آپ نے تین طلاق دیدی ہیں تو ان دی ہوئی طلاقوں کے بعینہ الفاظ کو نقل کرکے سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند