• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 23284

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ میری شادی کو تقریباً ۱۰/ سال ہوگئے ہیں، جس وقت میری شادی ہوئی اس وقت مجھے مکمل طور پر بتایا نہیں گیا تھا کہ میری بیوی کسی مرض میں مبتلا ہے اور آج اسی مرض کی وجہ سے ہم کو اولاد نہیں ھورہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ علاج سے مرض میں وقتی طور پر کچھ آرام رہے گا لیکن بیماری مکمل طور پر دور نہیں ہوسکتی۔ نکاح ثانی کے لیے اور بیوی کو انڈیا سے بلانے کے لیے کورٹ سے طلاق ضروری ہے، اگر میں امریکی قانونی (کورٹ) سے طلاق حاصل کروں تو کیا اس سے شرعی طلاق واقع ہوجائے گی؟ 

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میری شادی کو تقریباً ۱۰/ سال ہوگئے ہیں، جس وقت میری شادی ہوئی اس وقت مجھے مکمل طور پر بتایا نہیں گیا تھا کہ میری بیوی کسی مرض میں مبتلا ہے اور آج اسی مرض کی وجہ سے ہم کو اولاد نہیں ھورہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ علاج سے مرض میں وقتی طور پر کچھ آرام رہے گا لیکن بیماری مکمل طور پر دور نہیں ہوسکتی۔ نکاح ثانی کے لیے اور بیوی کو انڈیا سے بلانے کے لیے کورٹ سے طلاق ضروری ہے، اگر میں امریکی قانونی (کورٹ) سے طلاق حاصل کروں تو کیا اس سے شرعی طلاق واقع ہوجائے گی؟ 

    جواب نمبر: 23284

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1169=960-7/1431

    صورتِ مسئولہ میں اگر قانونی فارم میں طلاق کی صراحت ہو تو وہ فارم بہ رضا پُر کرتے ہی شرعا طلاق واقع ہوجائے گی اور اگر پورے فارم میں کہیں بھی طلاق کی صراحت نہ ہو تو اس فارم کو بھرنے سے کوئی طلاق واقع نہ ہوگی: کما صرح بذلک الفقہاء رحمہم اللہ في کتب الفقہ (شام زکریا: ۴/۴۵۵، فتاویٰ ہندیہ: ۱/۳۷۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند