• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 23525

    عنوان: سوال یہ ہے کہ اگر کوئی اپنی بیوی کو ویڈیو فون کے ذریعہ طلاق دے اور پھر اس کا انکار کرے جب کہ وہ ویڈیو فون اس کی بیوی کے پاس محفوظ ہے تو کیا وہ طلاق کو ثابت کرنے کے لیے ویڈیو فون کو پیش کرسکتی ہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ اگر کوئی اپنی بیوی کو ویڈیو فون کے ذریعہ طلاق دے اور پھر اس کا انکار کرے جب کہ وہ ویڈیو فون اس کی بیوی کے پاس محفوظ ہے تو کیا وہ طلاق کو ثابت کرنے کے لیے ویڈیو فون کو پیش کرسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 23525

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1209=981-7/1431

    اگر واقعی شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی ہے تو فیما بینہ وبین اللہ طلاق پڑجائے گی اور اس کی بیوی اس پر حرام ہوجائے گی لیکن جب شوہر طلاق کا منکر ہے تو صرف ویڈیو فون کو طلاق کے ثبوت کے لیے پیش نہیں کیا جاسکتا ہے، بلکہ طلاق کے ثبوت کے لیے دو شرعی گواہوں کا ہونا ضروری ہے جنھوں نے اپنے کانوں سے شوہر کو طلاق دیتے ہوئے سنا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند