• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 21751

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین متین ایک شوہر نے اپنی بیوی سے کہا طلاق طلاق لیکن تیسری بار میں اس کا منھ اس کی جٹھانی نے پکڑ لیا۔ اس مسئلہ پر جواب لکھیں۔

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین متین ایک شوہر نے اپنی بیوی سے کہا طلاق طلاق لیکن تیسری بار میں اس کا منھ اس کی جٹھانی نے پکڑ لیا۔ اس مسئلہ پر جواب لکھیں۔

    جواب نمبر: 21751

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 621=621-5/1431

     

    اگر شوہر اپنی زبان سے طلاق کے الفاظ صرف دو مرتبہ کہنے کا اقرار کرتا ہے اور موقع پر موجود لوگ اس کے خلاف بیان نہیں کرتے تو ایسی صورت میں دو طلاق رجعی واقع ہوئی، عدت کے اندر رجوع بلانکاح اور عدت کے بعد نکاح جدید بلاحلالہ ہوسکتا ہے۔ اور اگر شوہر یا موقع پر موجود لوگوں کا بیان کچھ اور ہو تو صاف تحریر کرکے دوبارہ استفتاء کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند