• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 6188

    عنوان:

    کیا دوسری شادی کرنے کے بعد پہلی بیوی بنا کسی وجہ کے طلاق لے سکتی ہے؟

    سوال:

    کیا دوسری شادی کرنے کے بعد پہلی بیوی بنا کسی وجہ کے طلاق لے سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 6188

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 546=546/ م

     

    شوہر اگر طلاق نہ دے تو بیوی نہ از خود طلاق لے سکتی ہے اورنہ بلا وجہ طلاق کا مطالبہ کرناجائز ہے، حدیث میں ہے کہ جو عورت بلا ضرورت اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرے اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے: أیما امرأةٍ سألت زوجہا طلاقاً في غیر ما بأسٍ فحرام علیہا رائحة الجنة (مشکوة شریف)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند