معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 22822
جواب نمبر: 2282231-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب):1056=855-6/1431
ایس ایم ایس کے ذریعہ طلاق واقع ہوجاتی ہے، جب کہ ایس ایم ایس کا شوہر کی طرف سے آنا ثابت ہوجائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری بہن خلع چاہتی ہے کیوں کہ اس کا شوہر اس سے غلط برتاؤ کرتاہے او روہ شرابی بھی ہے۔ لیکن کسی نے کہا کہ کورٹ کا فیصلہ شریعت کے آگے قابل قبول نہیں ہے۔ یہ صرف شوہر کا حق ہے کہ وہ طلاق کہے۔ اس نے یہ کیس کورٹ میں داخل کیا ہے۔ شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ اگر مسلم جج خلع کا فیصلہ کرے تو کیا یہ قابل قبول ہوگا یا نہیں؟ برائے کرم ہمیں فوری فتوی دیں۔
2736 مناظرمیرا ایک دوست جو شادی شدہ تھا، اس نے اپنی پہلے بیوی کو کہے بغیر جھوٹا طلاق نامہ وکیل کے پاس بنا کر دوسری شادی کرلی، کیا اس طلاق نامہ سے اس کی پہلی بیوی کو طلاق ہوجائے گی؟ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ (۲) ایک سوال یہ بھی ہے کہ اللہ نے کہا ہے کہ اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو درود بھیجا کرو، تو مسجدوں میں سلام پڑھنے سے کیوں منع کیا جاتا ہے؟
2486 مناظرمیں
شادی شدہ ہوں، ایک لڑکا ایک لڑکی ہے۔ شادی کو سولہ سال ہوگئے ہیں ،لیکن ہمیشہ میری
بیوی بار بار مجھ سے جھگڑا کرکے اپنی ماں کے گھر چلی جاتی ہے۔ کئی بار سمجھایا،
پیار سے ڈرا دھمکا کر، لیکن ہمیشہ آتی ہے او رتین چار مہینے رہنے کے بعد کوئی نہ
کوئی الزام لگا کر چلی جاتی ہے۔ میں نے اللہ کا خوف بھی دلایا، لیکن سمجھ میں اس
کے نہیں آتا۔ اس کی ممی اسے اپنے گھر میں پناہ دیتی رہتی ہے۔ ایک اوراس کی چھوٹی
بہن ہے اس کا آدمی اس کے ساتھ سسرال میں ہی رہتا ہے، مجھ ے بھی کہتے ہیں لیکن میں
نہیں رہنا چاہتا۔ طبیعت میری خراب رہنے لگی۔ اس کے بعد میں نے بنا کسی کو بتائے
ایک طلاق شدہ عالمہ سے شادی کر لی، لیکن نصیب میں یہ عالمہ بھی غلط نکلی، نماز
وغیرہ سے دور، چوری کرنا ، گانا سننا اور گاناوغیرہ۔ اس کو بھی کئی بار سمجھایا
لیکن یہ بھی سمجھتی نہیں ہے۔ دراصل میں ساؤتھ افریقہ میں نوکری کرتا ہوں اور عالمہ
نے میری دولت کو دیکھ کر شادی کرلی، حالانکہ میں نے عالمہ سے شادی کرنے سے پہلے سب
اپنے بارے میں بتادیاتھا۔ .....
مجھے میرے شوہر نے ای میل سے تین طلاقیں دے دی ہیں جب کہ ان کو پتہ نہیں تھاکہ میں حاملہ ہوں۔ بعد میں جب ان کو بتایا تو انھوں نے مجھے اپنے گھر میں واپس نہیں بلایا اور نہ اب بچے کا خرچ دینے کو تیارہیں۔ تو کیا اس صورت میں طلاق ہوگئی یا شوہر رجوع کرسکتے ہیں؟ اور میرے بچے کا خرچ دینا کیا ان پر لازم ہے؟
2589 مناظراگر
کوئی مرد اپنی بیوی سے طلاق کے ارادے سے کہے کہ ایک، دو ، تین تجھے آزاد کر دیا۔
اس صورت میں کتنی طلاق ہوئی اور کس قسم کی طلاق؟
میں ایک سرکاری ڈاکٹر ہوں اورمیرے پہلے شوہر سے میرے دو بچے ہیں۔ 6 مئی 2006 کو میں نے دوسری شادی کی اوردوسرے شوہر سے میرا ایک تین ماہ کا لڑکا ہے۔ جب میرا لڑکا پندرہ دن کا تھا تو اس نے موبائل پر مجھے دومرتبہ طلاق دی۔اس کے بعد اس نے طلاق کے دوماہ کے بعدموبائل پر مجھ سے دوبارہ رابطہ کیا ۔ اس نے مجھ سے کہا کہ وہ مجھے دوبارہ قبول کرلے گا اگر میں اپنا تین ماہ کا بچہ اس کی بہن کو دے دوں جس کے کوئی اولاد نہیں ہے۔ لیکن میں اپنا لڑکا اس کو نہیں دینا چاہتی ہوں، کیوں کہ وہ جاہل ہے اورمجھے ذہنی طورپر ٹارچر کرتی ہے۔ اب میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ کیا میں مطلقہ ہوگئی تھی یا کہ نہیں؟ نیز مجھے بتائیں کہ اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟ میں اپنے بچہ کو بھی چاہتی ہوں اور اپنے شوہر کو بھی چاہتی ہوں۔ اگر کوئی وظیفہ ہو جس سے میرے شوہر کا دل نرم ہوجائے تو مجھے وہ بھی بتادیں۔
2496 مناظر