• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 24344

    عنوان: میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اگر شوہر اپنی بیوی سے کہے کہ؛ ”میں تجھے اب طلاق دوں گا“ (انتباہ دیتے ہوئے کہ وہ ایسا کرنے جارہا ہے لیکن اب تک اس نے ایسا نہیں کیا ہے) اور اس کے بعد فورا کہتاہے ،؛ ” میں تجھے طلاق دیتا ہوں“ ، میں تجھے طلاق دیتا ہوں“ ۔ اب شوہر کا پہلا جملہ واقعتا انتباہ کا تھا اور دوسرے دونوں جملے طلاق کے ، اس لیے مجھے صرف دو طلاق ہوئی ہے۔ اب اسلام اس بارے میں کیا کہتاہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اگر شوہر اپنی بیوی سے کہے کہ؛ ”میں تجھے اب طلاق دوں گا“ (انتباہ دیتے ہوئے کہ وہ ایسا کرنے جارہا ہے لیکن اب تک اس نے ایسا نہیں کیا ہے) اور اس کے بعد فورا کہتاہے ،؛ ” میں تجھے طلاق دیتا ہوں“ ، میں تجھے طلاق دیتا ہوں“ ۔ اب شوہر کا پہلا جملہ واقعتا انتباہ کا تھا اور دوسرے دونوں جملے طلاق کے ، اس لیے مجھے صرف دو طلاق ہوئی ہے۔ اب اسلام اس بارے میں کیا کہتاہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 24344

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1278=948-9/1431

    اگر واقعی شوہر نے یہی الفاظ استعمال کیے ہیں تو اس کی رو سے دو طلاق آپ پر واقع ہوگئی جس کا حکم یہ ہے کہ شوہر عدت تک آپ سے رجعت کرسکتا ہے، عدت گذرجانے کے بعد نکاحِ جدید کرنا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند