• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 21779

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں کہ اگر کسی شوہر نے اپنی بیوی کو غصہ میں آکر ایک بار طلاق کا لفظ کہہ دیا کہ میں نے تجھے طلاق دی تو اس کا اثر ان کے رشتہ پر کیسا پڑے گا اور اس کا کفارہ کیسے ادا ہوگا؟ آپ کے جواب کا متمنی اس مسئلہ پر جلدی روشنی ڈالیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21779

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 582=582-5/1431

    شوہر ایک بار طلاق کہنے کا اقرار کرتا ہے یا اس پر شرعی شہادت موجود ہے تو اس کا حکم یہ ہے کہ ایک طلاق رجعی اس کی بیوی پر واقع ہوئی، اس صورت میں شوہر عدت کے اندر رجعت کرسکتا ہے، یعنی بغیر نکاح کے بیوی کو اپنی زوجیت میں قول وعمل کے ذریعہ لوٹا سکتا ہے اورعدت کے بعد بغیر حلالہ کے نکاح جدید کرسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند