• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 152833

    عنوان: كسی كام پر دل میں طلاق معلق كیا تو كیا وہ كام كرنے بیوی كو طلاق پڑجائے گی؟

    سوال: احمد نے چند بار فحش فلم دیکھا، اور منع ہونے کے لیے اپنے دل میں مخفی ارادہ کیا، اگر پھر فحش فلم دیکھا تو مجھ پر میری بیوی تین طلاق؟ کیا دوبارہ فلم دیکھنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    جواب نمبر: 152833

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1120-1025/sd=11/1438

     اگر صرف مخفی ارادہ کیا ہے ، زبان سے تلفظ نہیں کیا ہے ، تو دوبارہ فلم دیکھنے سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ فحش فلم دیکھنا سخت گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند