• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 14986

    عنوان:

    میں شادی شدہ ہوں، ایک لڑکا ایک لڑکی ہے۔ شادی کو سولہ سال ہوگئے ہیں ،لیکن ہمیشہ میری بیوی بار بار مجھ سے جھگڑا کرکے اپنی ماں کے گھر چلی جاتی ہے۔ کئی بار سمجھایا، پیار سے ڈرا دھمکا کر، لیکن ہمیشہ آتی ہے او رتین چار مہینے رہنے کے بعد کوئی نہ کوئی الزام لگا کر چلی جاتی ہے۔ میں نے اللہ کا خوف بھی دلایا، لیکن سمجھ میں اس کے نہیں آتا۔ اس کی ممی اسے اپنے گھر میں پناہ دیتی رہتی ہے۔ ایک اوراس کی چھوٹی بہن ہے اس کا آدمی اس کے ساتھ سسرال میں ہی رہتا ہے، مجھ ے بھی کہتے ہیں لیکن میں نہیں رہنا چاہتا۔ طبیعت میری خراب رہنے لگی۔ اس کے بعد میں نے بنا کسی کو بتائے ایک طلاق شدہ عالمہ سے شادی کر لی، لیکن نصیب میں یہ عالمہ بھی غلط نکلی، نماز وغیرہ سے دور، چوری کرنا ، گانا سننا اور گاناوغیرہ۔ اس کو بھی کئی بار سمجھایا لیکن یہ بھی سمجھتی نہیں ہے۔ دراصل میں ساؤتھ افریقہ میں نوکری کرتا ہوں اور عالمہ نے میری دولت کو دیکھ کر شادی کرلی، حالانکہ میں نے عالمہ سے شادی کرنے سے پہلے سب اپنے بارے میں بتادیاتھا۔ .....

    سوال:

    میں شادی شدہ ہوں، ایک لڑکا ایک لڑکی ہے۔ شادی کو سولہ سال ہوگئے ہیں ،لیکن ہمیشہ میری بیوی بار بار مجھ سے جھگڑا کرکے اپنی ماں کے گھر چلی جاتی ہے۔ کئی بار سمجھایا، پیار سے ڈرا دھمکا کر، لیکن ہمیشہ آتی ہے او رتین چار مہینے رہنے کے بعد کوئی نہ کوئی الزام لگا کر چلی جاتی ہے۔ میں نے اللہ کا خوف بھی دلایا، لیکن سمجھ میں اس کے نہیں آتا۔ اس کی ممی اسے اپنے گھر میں پناہ دیتی رہتی ہے۔ ایک اوراس کی چھوٹی بہن ہے اس کا آدمی اس کے ساتھ سسرال میں ہی رہتا ہے، مجھ ے بھی کہتے ہیں لیکن میں نہیں رہنا چاہتا۔ طبیعت میری خراب رہنے لگی۔ اس کے بعد میں نے بنا کسی کو بتائے ایک طلاق شدہ عالمہ سے شادی کر لی، لیکن نصیب میں یہ عالمہ بھی غلط نکلی، نماز وغیرہ سے دور، چوری کرنا ، گانا سننا اور گاناوغیرہ۔ اس کو بھی کئی بار سمجھایا لیکن یہ بھی سمجھتی نہیں ہے۔ دراصل میں ساؤتھ افریقہ میں نوکری کرتا ہوں اور عالمہ نے میری دولت کو دیکھ کر شادی کرلی، حالانکہ میں نے عالمہ سے شادی کرنے سے پہلے سب اپنے بارے میں بتادیاتھا۔ ابھی میں نے عالمہ کواس کے ماں باپ کے پاس چھوڑآیا ہوں، کیوں کہ وہ ہمیشہ مرنے کی اور زہر کھانے کی بات کرتی رہتی تھی۔ میں نے اس کے ماں باپ رشتہ دار کو ساری بات بتائی۔ ان کے رشتہ دار کہنے لگے کہ وہ بہت غلط ہے تم نے کیسے اس سے شادی کرلی، یہ بچپن سے ہی چور اور بد دماغ ہے۔ میں اب اس کو طلاق دینا چاہتا ہوں۔ اس کے بارے میں شریعت میں کیا حکم ہے؟ اگر میں طلاق دوں گا تو مجھے مہر کے علاوہ اور کیا دینا ہوگا؟ کیا میں نے شادی کی تو کیا گناہ کیا؟حالت نہ بگڑ جائے اس کے لیے چھپ کر شادی کی کیا یہ گناہ کیا؟ ویسے میں اپنی پہلی والی بیوی کے بچوں کو خرچ دیتاہوں ،بس آگے میں کیا کروں پہلی والی سے بھی اب محبت نہیں رہ گئی۔ کئی بار سمجھایا ، صبر کیا، رشتہ دار سے بات کی لیکن کوئی حل نہیں نکلا۔ اب یہ عالمہ میرے لیے سردرد بن گئی ہے اس کو بھی چار بار موقع دیا، لیکن یہ بھی نہیں سدھرے گی۔ برائے کرم میرے لیے دعا کیجئے، شریعت میں کیا حکم ہے، مطلع کریں۔ والسلام

    جواب نمبر: 14986

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1656=1326/ھ

     

    اب نباہ کی اور مصالحت ومفاہمت کی کوئی صورت نہ رہی ہو تو ایک طلاق رجعی دے کر مہر کی ادائیگی اور عدت کا خرچہ دیدیں، اگر مطلقہ کا کوئی مال آپ کے پاس ہو تو اس کو واپس کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند