• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 38928

    عنوان: میں نے طلاق دی تین مرتبہ لکھا ۔کیا تین ماہ کی عدت میں دوبارہ رجوع کیا جاسکتا ہے یانہیں؟

    سوال: ایک شخص نے اپنی بیوی کو یک مشت تین طلاق کا نوٹس یونین کونسل کی طرف سے دے دیا ہے ۔جس میں یہ تحریر کی ہے کہ میں نے طلاق دی تین مرتبہ لکھا ۔کیا تین ماہ کی عدت میں دوبارہ رجوع کیا جاسکتا ہے یانہیں؟

    جواب نمبر: 38928

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 250-254/N=6/1433 شریعت نے مرد کو صرف تین طلاق کا اختیار دیا ہے، تین طلاق دیدینے کے بعد بیوی شوہر پر ایسی حرام ہوجاتی ہے کہ حلالہ شرعی سے پہلے وہ دوبارہ اس شوہر کے نکاح میں نہیں آسکتی، قال اللہ تعالیٰ: فَاِنْ طَلَّقَہَا فَلاَ تَحِلُّ لَہ مِنْ بَعْدُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہ․ الآیة (سورٴ بقرہ، آیت: ۲۳۰) وقال الفتاوی الہندیة: (کتاب الطلاق، باب في الرجعة فصل في ما تحل بہ المطلقة وما یتصل بہ: ۱/۴۷۳): وإن کان الطلاق ثلاثاً في الحرة․․․ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحا صحیحا ویدخل بہا ثم یطلقہا أو یموت عنہا کذا في الہدایة إھ اس لیے بشرط صحت سوال صورت مسئولہ میں سوال میں مذکور شخص کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہوگئیں اور اب وہ حلالہٴ شرعی سے پہلے عدت میں رجعت کرنے یا بعد از عدت نکاح جدید کرنے یا کسی اور طریقہ سے اس کی زوجیت میں نہیں آسکتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند