• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 38824

    عنوان: شوہر بیوی سے پوچھے کی کیا تم طلاق چاہتے ہو اور بیوی کہے کی ہاں

    سوال: اگر شوہر اور بیوی کی درمیان یہ باتیں ہوجائے تو کیا طلاق واقع ہوجاتی ہے یا نہیں؟ الفاظ کچھ ایسے ہیں کہ غصے کے حالت میں بیوی شوہر سے کہے کے مجھے طلاق چاہیے ، پھر شوہر بیوی سے پوچھے کی کیا تم طلاق چاہتے ہو اور بیوی کہے کی ہاں میں طلاق چاہتی ہوں پھر شوہر بولیکہ ٹھیک ہے ، پہلے تم اپنے ماں باپ سے کہو اور وجہ بھی بتانا، تو اگر بیوی ماں باپ سے کہے کہ میں طلاق چاہتی ہوں اور وجہ بھی بتائے تو کیا طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    جواب نمبر: 38824

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1044-868/B=6/1433 جی نہیں! ان باتوں سے طلاق واقع نہیں ہوتی، ان باتوں میں شوہر کی طرف سے کوئی جملہ بھی ایقاعِ طلاق کا نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند