دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1293
معاشرت >> طلاق و خلع
Q.
اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے ناراضگی کی حالت میں اس طرح کی باتیں کرتاہے کہ میں تم سے بہت عاجز ہوں ، تم حلیحد گی اختیار کرلو ، تم کوپورا حق ے کہ تم خلع کرسکتی ، شریعت نے عورت کو بھی علیحدگی اختیار کرنے کا حق دیا ہے، تم اپنے گھر چلی جاؤ ، میں بہت پریشان ہوں، تم جیسی عورتوں کو میں رکھنا پسند نہیں کرتاہوں اور اگر تم خلع لوگی تو میری طرف سے تم جاسکتی ہو وغیرہ وغیرہ الفاظ کی ادائیگی سے کیا طلاق ہوجاتی ہے یا نہیں؟
2939 مناظر
Q.
(۱) میں شیعہ ہوں اور میری بیوی سنی مسلم ہے ۔ کچھ ذاتی رنجش کی وجہ سے میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی ۔ میں نے تین مہینے میں تین طلاق دی ہے جب کہ کوئی گواہ نہیں تھا۔ ۔ شیعی عقائد کے طلاق نہیں ہوئی ۔ اس بارے میں آپ کیا رائے ہے؟(۲) اگر طلاق ہوگئی تو میں اس سے دوبارہ کیسے شادی کرسکتاہوں؟ براہ کرم، شیعہ کو جواب دینے میں برانہ مانیں۔ میں حدود اللہ سے باہر ہونا نہیں چاہتاہوں۔
2948 مناظر
Q.
ہماری شادی کے ساڑھے تین سال کے بعد میری بیوی میرے بچے کے ساتھ ایک مہینہ کے لیے اپنے گھر انڈیا گئی ۔ میں نے اس کو کئی دفعہ بلایا لیکن وہ واپس نہیں آئی۔ میں نے بہت سارے ٹکٹ اورویزے خراب کئے۔ ہر دفعہ اس نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، اس کی ماں اچھی نہیں ہے وغیرہ۔ آخر کار چھ مہینہ کے بعد میں نیا ویزا اورٹکٹ لے کر انڈیا گیا اوروہ میرے ساتھ شارجہ واپس آئے، لیکن میرے تئیں اس کا رویہ بالکل تبدیل ہوچکا تھا۔ اس نے بغیر کسی مناسب وجہ کے مجھ سے طلاق مانگنا شروع کردیا اور واپس بھیجنے کے لیے زور دینا شروع کردیا۔ اسی دوران اس کو معلوم ہوا کہ وہ حاملہ ہے ، اسی دن اس نے میرے اوپر دباؤ ڈالا کہ میں ٹکٹ بک کرواؤں بصورت دیگر وہ اپنی ماں کی جانب سے ٹکٹ منگوالے گی۔ اور رونے دھونے لگی کہ وہ یہ بچہ نہیں چاہتی ہے اور طلاق مانگا۔ ایک ہفتہ کے اندر انڈیا پہنچنے کے بعد انھوں نے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں ایم ٹی پی کروایا۔ (نوٹ: اس کی ماں میڈیکل کالج میں کام کررہی ہے اوراس کی پہلی ڈلیوری بھی ہاسپٹل میں ہوئی تھی)۔ ایم ٹی پی کے بعد انھوں نے مجھ کو اور میرے گھر والوں کو اطلاع دی کہ یہ حادثانی طور پر ہوا۔ دوبارہ تین مہینہ کے بعد میں انڈیا گیا اس کو واپس لینے کے لیے ،لیکن ایک دن پہلے اس نے اپنا پاسپورٹ کھو دیا اور وہ میر ے ساتھ واپس نہیں آئی۔ متعدد دفعہ یاددہانی کے بعداس نے اور اس کے گھر والوں نے نئے پاسپورٹ کے لیے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ میں نے کچھ کوشش کی اور نئے پاسپورٹ، ویزا اور ٹکٹ کا انتظام کرلیا۔لیکن سفر کے دن وہ آدھے راستہ سے واپس چلی گئی یہ کہتے ہوئے کہ ایک ریسٹورانٹ میں وہ چائے سے جل گئی ہے۔ ایک ہفتہ کے بعد دوبارہ میں نے ٹکٹ بک کروایا اس مرتبہ وہ آئی لیکن اس کا رویہ اچھا نہیں تھا اور کہا ”میں تمہیں اپنا شوہر نہیں مانتی“ اورتحریری طور پر طلاق کی مانگ کی اور کہا کہ تم بچہ کو اپنے پاس رکھ سکتے ہو کیوں کہ تمہارے ذرائع زیادہ ہیں ۔اور میں نے اس کو دس دن کے بعد واپس بھیج دیا۔میں نے اس کوڈیڑھ مہینہ کے بعد کوریئر کے ذریعہ تحریری طلاق بھیجی (تین طلاق ”زبانی اور تحریری“ دو مرد گواہوں کے سامنے) اس کی مہر کی رقم اور عدت کے خرچ کے ساتھ۔ میں نے اس کو ای میل سے مطلع کیا، لیکن اس نے طلاق کے کاغذات لینے سے انکار کردیا اور (CAW)سی اے ڈبلیو اور مہیلا کورٹ میں جہیز کا جھوٹا کیس درج کرایا اور معاوضہ کا مطالبہ کیا۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ (۱)کیا طلاق واقع ہوچکی ہے؟ (۲)کیا وہ معاوضہ پانے کی مستحق ہے؟ (۳)میرے چار سال کے بچہ کی تحویل کا کیا مسئلہ ہے، اس وقت وہ میرے ساتھ رہ رہا ہے شارجہ میں؟ والسلام
2181 مناظر
Q.
میرا نکاح 2005میں ہوا اور ہم نے تقریباً اٹھارہ مہینہ ساتھ میں گزارا اور اس درمیان ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی، تبھی ایک دن ہمارے بیچ کچھ ان بن ہوئی اور میرے سسر جی میری بیوی کو لے کر چلے گئے ۔ اور تین مہینے الگ الگ رہنے کے بعد میں نے ہندی رسم الخط میں ایک ساتھ تین طلاق لکھ کر گھرپر رکھ دیا اور میں ممبئی آگیا۔ اس کے ایک مہینہ بعد میری بیوی کے گھر والے میرے گھر پر آئے اور عدت اور مہر اور طلاق نامہ لے کرچلے گئے۔ اس واقعہ کوچار سال بیت چکے ہیں۔ اور جیسا کہ میں طلاق نامہ ہندی میں اور تنہائی میں (بنا کسی گواہ کی موجودگی) میں لکھا تھا۔ کیا ہمارا طلاق ہو گیا یا پھرکوئی راستہ نکلتا ہے؟
2498 مناظر
Q.
کیا دوسری طلاق دینے کے لیے پہلی طلاق سے رجوع کرنا چاہئے؟میاں بیوی کے درمیان کے طلاق ہونے کے بعد تعلق ختم کرنے کے لیے کتنا وقت چاہئے؟
2767 مناظر
Q.
کسی وجہ سے میر ے شوہر نے کہا کہ اگر وہ مجھے کسی کام کرنے سے روکے ( خاص کر وہ کام جو اسلام میں جائز نہیں ہے) تو تم کو طلاق ہے ( ایک طلاق یا تین طلاق ، مجھے یا د نہیں ہے ) ۔ ایک دن اس نے مجھے کوئی کام نہ کرنے کے لیے کہا۔ اب ہمیں یاد نہیں ہے کہ اس نے ایک طلاق کہا یا تین طلاق؟ہم اس بارے میں وضاحت چاہتے ہیں کہ ہماری شادی /نکاح کا کیا حکم ہے؟
2569 مناظر
Q.
میری بیوی اپنے میکے جا کر واپس نہیں آئی، میں نے فون کرکے پوچھا کہ کیا ارادہ ہے ؟ دو دن کا وقت دیتاہوں ، سوچ کر بتانا۔ دو دن کے بعد وہ بولی کہ طلاق دیدو ۔ میں نے طلاق دیدی اور تین بار لفظ طلاق دہرایا۔ سوال یہ ہے کہ یہ طلاق ہے یا خلع ؟وہ جاتے وقت میرا سونا لے کے گئی تھی جو ولیمہ میں اس کو پہنایا تھا، میں نے اس سے کچھ نہیں مانگا تھا ، وہ اپنی طرف سے سامان دئیے تھے یعنی فرنیچر ، میں اسے واپس دینے کے لیے تیار ہوں، مہر اور عدت کے پیسے بھی دینا ہے۔ سونا کے بارے میں پوچھا تو وہ اسے واپس دینے کے لیے تیار نہیں ہے جب کہ میں نے کہا تھا کہ یہ میرا ہے، کیا یہ واقعی اس کا ہے؟ مہر اور عدت کے پیسے اداکرنا کافی نہیں ہے ؟اور کیا مزید دعوی کرسکتی ہے؟مجھے اس پر آپ کا فتوی چاہئے۔ براہ کرم، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔
2814 مناظر
Q.
نکاح کن باتوں سے ٹوٹ جاتا ہے؟
13213 مناظر
Q.
میں اپنی بیوی کے غلط رویوں اور اس کی امی کی ہر جگہ یہ کہنے پر کہ ہماری بیٹی تو طلاق چاہتی ہے ، لیکن راحیل دیتا نہیں،سے مایوس ہو کر غصہ میں اپنی بیوی فون پر ایک طلاق دی تھی ، میرے الفاظ یہ تھے ؛ ” تمہیں طلاق چاہئے تو میں دیتاہوں‘ ‘ لیکن میری بیوی نے مجھے روک دیا تو میں اسی وقت یہ کہا کہ میں کون سی دینا چاہتاہوں ، میں تو میں تمہارے ساتھ رہنا چاہتاہوں“۔ اس وقت وہ کناڈا میں تھیں اور میں پاکستان میں۔ پھر ہمارے درمیان فون پر بات ہوتی رہی ۔ میں نے اسی وقت اس سے معذرت بھی کر لی تھی اور اور اپنی محبت کا اظہار بھی کیا تھا۔ پھر سات مہینے کے بعد وہ میرے پاس آئی ، ہم ساتھ رہے جیسے میاں بیوی رہتے ہیں، لیکن کسی نے اس کو بتایا ہے کہ تم کو اسی وقت طلاق ہوگئی تھی، اس لیے وہ مجھ سے الگ ہوگئی ہے اور کہیں اور شادی کرنا چاہتی ہے، تو کیا واقعی اس سے طلاق ہوگئی تھی؟ میں نے اس بارے میں اسی وقت ایک عالم سے اس معاملہ میں پوچھا تو انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ تمہارے یہ کہنے پرمیں تمہارے ساتھ رہنا چاہتاہوں ، سے رجوع ہوگیا تھا۔ میں اطمینان میں تھا۔ براہ کرم، اس سلسلے میں ہماری رہنائی فرمائیں۔
2283 مناظر
Q.
ایک شخص نے اپنی بیوی کو دو طلاق دی ، بیوی اپنے ماں باپ کے گھر تھی، دومہینے کے بعد اس نے اپنی بیوی سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ میں تمہیں لینے آرہا ہوں ، پھر وہ اپنی مصروفیت کی وجہ سے نہ جاسکا ، جب دوبارہ رابطہ کیا تو اس کے سسر نے کہا کہ تین حیض کی مدت گذرچکی ہے م، لہذا طلاق ہوگئی ہے ، سوال یہ ہے کہ جب پہلی بار فون پر رابطہ کیا تو رجوع ہوا یا نہیں، کیا طلاق ہوگئی یا نہیں؟
7311 مناظر
Q.
چار سال پہلے میری بیوی اپنی والدہ کے یہاں چلی گئی ، میرے والد نے میری اجازت کے بغیر میری بیوی کو غصہ میں ایک طلاق دی ، میرے والد نے واپس آنے کے بعد مجھ سے پوچھا کہ تم کو یہ طلاق منظور ہے ؟ میں نے ہاں کہد دیا تو کیا یہ طلاق ہوگئی ؟ اور اس کے بعد جو بھی پوچھتا کہ کیا تم نے طلاق دیدی ہے تو میں ہاں کہدیتا ، توکیا اس سے طلاق ہوگئی ہے۔
2283 مناظر
Q.
ایک عورت کو اس کے شوہر نے چھ بار طلاق دیدی ، لیکن اس بات کی تصدیق صرف عورت ہی کرتی ہے اور عورت کے والدین اس کے شوہر کو بلاتے ہیں تو وہ نہیں آتاہے ، اس بارے میں شریعت کیا کا حکم ہے؟کیا طلاق ہوگئی ہے؟
2642 مناظر
Q.
میں موباء ل فون انٹرنیٹ استمال کرتاھوں.کچھ حرف صحی نھیں ھیں .میرا نکاح ھوکر تینوا مھینہ چلرھاھے ۔ سوال نمبر ایک:- نکاح کن باتوں سے ٹوٹتا ھے:----.لفظ طلاق کے سوا اور طلاق کی نیت کے بغیر کن باتوں سے یا عمل سےّ نکاح ٹوٹجاتا ھے؟ :میرا مسلہ یہ ھے کہ:میں نے ایک مرتبا میری بیوی کو یوں کھہ دیا..۔ اللہ نے مجے میری ماں جیسی بیوی دیا ھے۔ ۔ یہ اسلیے کھدیا کہ میری بیوی کی عادت میری ماں کی عادت سے ملتی جلتی ھے.اور میں ھمیشہ اللہ سے صرف دین کی ھدایت اور نیک بیوی مانگتہ تھا .تا کہ دین کے کام کرنے میں مجھے مدد ملے .اللہ نے ایسی ھی بیوی دیا تو اسکی محبت میں ، میں نے .۔ آگے میری امما ۔ یعنی ماں..۔ یعنی والدہ .۔ کر کے کھدیا تھا ۔ یہ ٹیک سے یاد نھیں ھے کے محبت کی وجہ سے کھا تھا ۔ یا میں نے ایک بار کسی عام آدمی سے سنا تھا کہ : بیوی ماں کے بعد ماں جیسی ھوتی ھے۔ کیوں کہ جس طرح ماں بیٹے کی دیکھ بھال کرتی ھے اسی طرح بیوی بھی کرتی ھے.شاید یہ بات دماغ میں آی ھوگی اس کی وجہ سے میں نے آگے میری امما ۔ یعنی ماں یعنی والدہ ۔ بول کر پکار دیا ھوگا.تو کیا ان الفاظ کا زبان سے نکل نے کی وجہ سے نکاح ٹوٹجاتا ھے یا نھیں؟ یا یہ ظھار کے حکم میں آتا ھے یا نھیں؟اگر ظھار کے حکم میں آتا ھے تو کیا 60 فقیروں کو دو وقت کا کھلانا لازمی ھے.اللہ کے واستے کفارا ادا کرنے کا کوی دوسرا راستہ بتایے کیوں کے 60فقیروں کو دھونڈ کر کھلانا بھت مشکل ھے مجھے ۔ اور اسکی رقم بھی آپ ھی بتایے۔ سوال نمبر دو :- اگر کفارا ادا نہ کیا تو؟ اس کے بارے میں کیا وعید ھے؟ سوال نمبر تین :- کیا کفارا ادا کرنے سے پھلے مرد بیوی سے جماع کر ساکتا ھے؟ سوال نمبر چار :- میں مھر ادا کرنا چاھتا ھوں مگر بوڈھے لوگ کگتے ھیں کہ اور کچھ سال جانے دو.کیوں کہ انکا پرانا عقیدہ ھے کہ مھر جلدی ادا کرنے سے شوھر جلدی انتقال ھوجاتا ھے.اسکے بارے میں کیا اصول ھے.اور کوی ایسی بات کھو کہ مجھے مھر ادا کرنے میں دل نہ گھبراے.سوال نمبر پانچ :-ایک بار دعا پڈنا کافی ھے یا ایک رات میں کیتنے بار جماع کیا جاے اتنے بار بھی دعا پڈنا ضروری ھے.جبکہ دوسری بار جنوبی حالت رحتی ھے.سوال نمبر چھ:-رات کی تنھای میں بیوی کو مقتدی بناکر شوھر امام بنکر صلاتل حاجات کی نفل نماز پڈسکتا ھے۔ یاد رھے کہ میں داڈی منڈھا ھوں۔ اور امامت کا طریقہ بھی بتایے.اور عورت مقتدی اقامت بولنا ھے؟جیسے مرد مسجد میں بولتے ھیں۔ سوال نمبر سات:-میری بیوی کم عمر کی ھے 15یا 16سال کی ھوگی.اس کو مد نظر رکھ کر کیا میں کچھ سال کے لیے اولاد ھونے سے روک سکتا ھوں؟ اگر آپ کے ذھن میں بزرگوں کی تجربہ کی کوی ترکیب ھے اولاد روکنے کی تو بتایے۔ اگر ایسا پوچھنا غلط ھے تو معاف کیجیے.آخری سوال.کیا کوی اجنبی کمپنی گفٹ یعنی تحفہ دے تو لیے سکتے ھیں؟ جبکہ وہ حلال یا حرام کماتا ھے اسکا ھمیں علم نھیں.کیوں کہ میرے۔ ی۔ میل۔ آی۔ ڈی۔ پر لکی ڈرا میں گفٹ یعنی تحفہ ملا ھے۔ دعا کی درخاست کے اللہ مجھے ایسا کام دے جو دین کا کام کرنے اور سنت و شریعت پر عمل کرنے میں آڈ نہ آے.اللہ آپکے زندگی میں اور علم میں برکت دے۔ آمین!
2866 مناظر
Q.
میرے ایک دوست نے غصہ میں اپنی بیوی کو کہا کہ جاؤ ، تم میری طرف سے فارغ یا آزاد ہو مگر اس کو گھر سے نہیں نکالااور اس کے ساتھ ہی رہ رہی ہے، اور اسی رات یا دو تین دنوں کے بعد اس نے ہمبستری کی اور دونوں اکٹھے رہ رہے ہیں۔ اب اس بات کو آٹھ نو سال ہوگئے ہیں، اس کے بعد اس کے دوبچے بھی ہوگئے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس کی بیوی اس پر ابھی تک حلال ہے ؟ کیوں کہ اس نے جب یہ بات کہی تواس ارادہ طلاق کا نہیں تھا، صرف غصہ میں کہہ دی تھی، اور اس کے بعد بھی تین سال کے بعد اس نے یہ یہی بات غصہ میں کہی ، اس وقت بھی اس کا ارادہ طلاق کانہیں تھا گمر بیوی کو الگ نہ کیا اور ہمبستری کرتارہا۔ (۲) یہ ہے کہ رجوع کیا مطلب ہے ؟ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔ براہ کرم، جواب دیں۔
8799 مناظر
Q.
میں نے اپنی بیوی کو موبائل پر تین سے زیادہ طلاق دی ہے تو کیا وہ طلاق مانی جائے گی؟
2315 مناظر
Q.
طلا ق کے کیا مسائل ہیں؟مثلااگر کسی نے پہلی طلاق دی اور عدت کے اندر رجوع نہیں کیا توظاہر ہے کہ اس کی پہلی طلاق ہوگئی، اس کے بعد میاں بیوی ایک سال کے بعد واپس رجوع ہونا چاہتے ہیں تو اسے نکاح میں مہر بھی دینا ہوگا؟یعنی ایسا اگر تین بار ہوتاہے تو کیا اسے تین بار مہر دینا ہوگا؟براہ کرم، اس مسئلہ پر قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں ۔
3242 مناظر
Q.
میں نے9/11/2010/کو ااسپیڈ پوسٹ ، پوپی سی پوسٹ کے ذریعہ ایک کاغذ پر تین طلاق لکھ کر بھیج دیا تھا ، لیکن اس نے کاغذ لینے سے انکار کردیا۔ 11/11/2010/کو میں نے اس کے موبائل پر نیز تمام افراد خانہ کے موبائل (کل تعداد دس) پر بھی تین طلاق لکھ بھیج دیا۔ پیغام وصول ہونے کے بعد میرے موبائل پر گالی کا ایس یم ایس آیا ۔ اس کے بعد9/11/2010/ میں نے عدت کے اخراجات کے ساتھ مہر کی رقم بھی بذریعہ پوسٹ بھیج دی ہے۔ پیسے وصول نہ کئے جانے کے بعد میں نے دوبارہ اسے بھیج دیا ہے اور میرے پاس تمام ریکارڈ محفوظ ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا طلاق ہوئی یا نہیں؟
1564 مناظر
Q.
ساجد اور نفیسہ کے نکاح کے غالباً پانچ سال ہوچکے ہیں، ان کا ایک لڑکا ہواہے جس کی عمر تقربیاً تین سال ہے، میاں بیوی دونوں بعافیت زندگی بسر کررہے تھے ، اسی اثنا ء میں اچانک دونوں میں لڑائی ہوگئی جس کی وجہ سے ساجد نے نفیسہ کو ایک طلاق دیدی ، ساجد نے دیکھا کہ ابھی تک معاملہ ٹھیک نہیں ہوا ہے اور معاملات بگڑتے ہی جارہے ہیں تو ساجد نے پھر ایک ساتھ تین طلاق دیدی۔ جب کہ نفیسہ کہتی ہے کہ نہ میں نے ایک مہینہ قبل طلاق سنی تھی اور نہ ہی ایک ساتھ تین طلاق سنی ہے، دوسری طرف ساجد کا کہنا ہے کہ میں نے نفیسہ کے سامنے طلاق دی ہے اور اس نے سنی ہے۔ براہ کرم،قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں ۔
1590 مناظر
Q.
ہمارے ایک عزیز کے ساتھ ایک مسئلہ پیش آگیاہے، وہ یہ ہے کہ اس نے غصہ میں اپنی زوجہ کو تین مرتبہ طلاق کا لفظ بول دیا، اس نے صرف اتنا کہا کہ؛ طلاق ،طلاق، طلاق۔ یہ اس نے ایک ہی وقت میں بولا، اب وہ کہتے ہیں کہ میری ایسی کوئی نیت نہیں تھی ، یہ سب کچھ غصہ میں ہوگیا۔ براہ کرم، بتائیں کیا شریعت کے نقطہ ٴنظر سے طلاق ہوگئی ہے؟ میاں بیوی دونوں بہت پریشان ہیں، کیا وہ ساتھ رہ سکتے ہیں؟ براہ کرم، جلد جواب دیں۔
2013 مناظر
Q.
ایک آدمی نے اپنی بیوی کو مائکہ جانے سے منع کیا مگر وہ مائکہ جانے پر بضد ہے تو اس آدمی نے غصہ میں آکر کہا کہ اگر تم اپنے مائکہ چلی گئی تو میری جانب سے تجھے طلاق ہے۔ نیز ایسا کہنے سے کیا تین طلاق ایک ساتھ واقع ہوجائے گی یا وہ اپنی مرضی سے مائکہ نہیں گئی، مگر بعد میں شوہر نے مائکہ جانے کے لیے اجازت دے دی تو اس کے لیے صریح حکم کیا ہے وضاحت فرماویں۔
3370 مناظر
First
Previous
45
46
47
48
49
Next
Last