• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 28949

    عنوان: (۱) میں شیعہ ہوں اور میری بیوی سنی مسلم ہے ۔ کچھ ذاتی رنجش کی وجہ سے میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی ۔ میں نے تین مہینے میں تین طلاق دی ہے جب کہ کوئی گواہ نہیں تھا۔ ۔ شیعی عقائد کے طلاق نہیں ہوئی ۔ اس بارے میں آپ کیا رائے ہے؟
    (۲) اگر طلاق ہوگئی تو میں اس سے دوبارہ کیسے شادی کرسکتاہوں؟ براہ کرم، شیعہ کو جواب دینے میں برانہ مانیں۔ میں حدود اللہ سے باہر ہونا نہیں چاہتاہوں۔ 

    سوال: (۱) میں شیعہ ہوں اور میری بیوی سنی مسلم ہے ۔ کچھ ذاتی رنجش کی وجہ سے میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی ۔ میں نے تین مہینے میں تین طلاق دی ہے جب کہ کوئی گواہ نہیں تھا۔ ۔ شیعی عقائد کے طلاق نہیں ہوئی ۔ اس بارے میں آپ کیا رائے ہے؟
    (۲) اگر طلاق ہوگئی تو میں اس سے دوبارہ کیسے شادی کرسکتاہوں؟ براہ کرم، شیعہ کو جواب دینے میں برانہ مانیں۔ میں حدود اللہ سے باہر ہونا نہیں چاہتاہوں۔ 

    جواب نمبر: 28949

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 121=102-2/1432

    صورت مسئولہ میں جب کہ آپ نے اپنی بیوی کو تین مہینے میں تین طلاق دیدی ہے تو تین طلاق آپ کی بیوی پر واقع ہوگئی، طلاق کے وقوع کے لیے گواہوں کا موجود رہنا ضروری نہیں، طلاق ہوجانے کے بعد آپ کی بیوی آزاد ہے وہ جہاں چاہے اپنا عقد ثانی کرسکتی ہے، آپ اس سے دوبارہ نکاح نہیں کرسکتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند