• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 28846

    عنوان: کیا دوسری طلاق دینے کے لیے پہلی طلاق سے رجوع کرنا چاہئے؟میاں بیوی کے درمیان کے طلاق ہونے کے بعد تعلق ختم کرنے کے لیے کتنا وقت چاہئے؟

    سوال: کیا دوسری طلاق دینے کے لیے پہلی طلاق سے رجوع کرنا چاہئے؟میاں بیوی کے درمیان کے طلاق ہونے کے بعد تعلق ختم کرنے کے لیے کتنا وقت چاہئے؟

    جواب نمبر: 28846

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 168=122-2/1432

    (۱) واجب نہیں، البتہ پہلی طلاق اگر رجعی دی ہو اور حالت حیض میں دیدی ہو اورعدت ختم نہ ہوئی ہو تو رجوع کرنا چاہیے۔
    (۲) جس قسم کی طلاق دی ہو اس کی پور ی تفصیل لکھئے، اگر اس سلسلہ کی تفصیلات معلوم کرنا چاہتے ہیں تو فتویٰ سے حاصل کرنے کے بجائے کتب فتاویٰ مثل فتاویٰ ہندیہ فتاویٰ شامی وغیرہ دیکھئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند