• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 28210

    عنوان: میں نے9/11/2010/کو ااسپیڈ پوسٹ ، پوپی سی پوسٹ کے ذریعہ ایک کاغذ پر تین طلاق لکھ کر بھیج دیا تھا ، لیکن اس نے کاغذ لینے سے انکار کردیا۔ 11/11/2010/کو میں نے اس کے موبائل پر نیز تمام افراد خانہ کے موبائل (کل تعداد دس) پر بھی تین طلاق لکھ بھیج دیا۔ پیغام وصول ہونے کے بعد میرے موبائل پر گالی کا ایس یم ایس آیا ۔ اس کے بعد9/11/2010/ میں نے عدت کے اخراجات کے ساتھ مہر کی رقم بھی بذریعہ پوسٹ بھیج دی ہے۔ پیسے وصول نہ کئے جانے کے بعد میں نے دوبارہ اسے بھیج دیا ہے اور میرے پاس تمام ریکارڈ محفوظ ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا طلاق ہوئی یا نہیں؟

    سوال: میں نے9/11/2010/کو ااسپیڈ پوسٹ ، پوپی سی پوسٹ کے ذریعہ ایک کاغذ پر تین طلاق لکھ کر بھیج دیا تھا ، لیکن اس نے کاغذ لینے سے انکار کردیا۔ 11/11/2010/کو میں نے اس کے موبائل پر نیز تمام افراد خانہ کے موبائل (کل تعداد دس) پر بھی تین طلاق لکھ بھیج دیا۔ پیغام وصول ہونے کے بعد میرے موبائل پر گالی کا ایس یم ایس آیا ۔ اس کے بعد9/11/2010/ میں نے عدت کے اخراجات کے ساتھ مہر کی رقم بھی بذریعہ پوسٹ بھیج دی ہے۔ پیسے وصول نہ کئے جانے کے بعد میں نے دوبارہ اسے بھیج دیا ہے اور میرے پاس تمام ریکارڈ محفوظ ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا طلاق ہوئی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 28210

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 13=10-1/1432

    اگر آپ نے اپنی بیوی کو تین طلاق لکھ کر بھیج دیا تھا تو تین طلاق آپ کی بیوی پر واقع ہوگئی، طلاق کے وقوع کے لیے بیوی کا طلاق نامہ کو وصول کرنا ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند