• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 28256

    عنوان: طلا ق کے کیا مسائل ہیں؟مثلااگر کسی نے پہلی طلاق دی اور عدت کے اندر رجوع نہیں کیا توظاہر ہے کہ اس کی پہلی طلاق ہوگئی، اس کے بعد میاں بیوی ایک سال کے بعد واپس رجوع ہونا چاہتے ہیں تو اسے نکاح میں مہر بھی دینا ہوگا؟یعنی ایسا اگر تین بار ہوتاہے تو کیا اسے تین بار مہر دینا ہوگا؟براہ کرم، اس مسئلہ پر قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں ۔

    سوال: طلا ق کے کیا مسائل ہیں؟مثلااگر کسی نے پہلی طلاق دی اور عدت کے اندر رجوع نہیں کیا توظاہر ہے کہ اس کی پہلی طلاق ہوگئی، اس کے بعد میاں بیوی ایک سال کے بعد واپس رجوع ہونا چاہتے ہیں تو اسے نکاح میں مہر بھی دینا ہوگا؟یعنی ایسا اگر تین بار ہوتاہے تو کیا اسے تین بار مہر دینا ہوگا؟براہ کرم، اس مسئلہ پر قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 28256

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 40=40/1/1432

    عورت سے نکاح کے نتیجے میں جو حق استمتاع حاصل ہوتے ہے، اسی حق کا مالی معاوضہ مہر کہلاتا ہے، مہر کی اس تعریف سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ نکاح میں مہر کی ادائیگی لازم ہے، اگر کسی نے ایک ہی عورت سے تین بار نکاح کیا تو اسے تین بار مہر دینا ہوگا۔\


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند