دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1552
عبادات >> طہارت
Q.
کیا پیشاب کے بعد جگہ کو دھونے کے بعد سوکھنا ضروری ہے کیوں کہ مجھے پیشاب کے بعد واقعی قطرے آنے یا اس کے وہم کی بھی شکایت ہے تو اس صورت میں مجھے پتہ کیسے چلے گا کہ واقعی قطرے آئے ہیں یا دھلے ہوئے کا پانی موجود ہے؟ وضاحت فرماویں۔
3857 مناظر
Q.
مجھے مسواک کرنے کے بعد خون آنے کی شکایت ہے۔ اگر میں مسواک کے فوراً بعد وضو کرلوں تو وضو کے بعد بھی تھوڑی مقدار میں خون آتا ہے۔ کیا اس صورت میں مجھے وضو دوبارہ کرنا ہوگا؟
2954 مناظر
Q.
اگر کوئی شخص سخت پائخانہ کو نکالنے کے لیے اپنی انگلی اپنے مقام پائخانہ میں رکھتا ہے تو کیا غسل فرض ہوجاتا ہے یا اگر کوئی دوسرا آدمی کسی مرد کے مقام پائخانہ میں انگلی ڈالے تو کیا غسل فر ض ہوجاتا ہے؟ اوراگر عورت اپنی انگلی اپنی فرج یاپیچھے والے راستہ میں داخل کرے یا اس کا شوہراپنی انگلی اس کے اگلے یا پچھلے راستہ میں ڈالے توکیا دونوں صورتوں میں اس عورت پر غسل فرض ہوجائے گا؟
3905 مناظر
Q.
میں پانی کو دوبارہ استعمال کرنے کے بارے میں پوچھنا چاہتاہوں۔ان دنوں پانی کے فقدان کی وجہ سے حکومت قدرتی چیزوں کو محفوظ کرنے کے لیے فکر مندہے۔ اس مقصد کے لیے استعمال شدہ پانی کو دوبارہ استعمال کرنے کے قابل بناتی ہے اور اس کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے جیسے پودوں کو سیراب کرنے کے لیے، انڈسٹریل مشینوں کے سامانوں کو دھونے کے لیے اور ٹرین وغیرہ کو دھونے کے لیے۔ ریسائیکلڈ واٹر(استعمال شدہ پانی کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانا) کیا ہے؟ میں نے اس کے بارے میں اپنے ایک دوست سے جو کہ ماحولیاتی انجینئر ہے معلوم کیا تو اس نے بتایا کہ نالے وغیرہ کا پانی لیا جاتا ہے اس میں ننانوے فیصد سے زیادہ پانی ہوتا ہے اور ایک فیصد سے کم سخت مادہ ہوتاہے۔ یہ کیمیکل کے ذریعہ سے اچھا کیا جاتا ہے، صاف کیا جاتا ہے اور تمام گندگیوں اور تمام جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے، تاکہ انڈسٹریل مقاصد کے لیے اور ٹرین وغیرہ کو دھونے کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ میرا دوست یہ بھی کہتا ہے........
3430 مناظر
Q.
کیا وضو میں گردن کا مسح فرض ہے یا نہیں ؟اگر فرض ہے تو برائے کرم قرآن یا حدیث کا حوالہ دیں۔ میرے نیک ہونے کے لیے دعا کریں۔
1945 مناظر
Q.
کیا ایک بالشت سے کم مسواک نہیں کرسکتے اور اس کا ثواب نہیں ملتاہے؟
3569 مناظر
Q.
مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ کیا شوہر اور بیوی ایک ساتھ غسل کرسکتے ہیں؟
3167 مناظر
Q.
مردلوگ زیر ناف کے بال قینچی، ریزر اور کیا کریم سے صاف کرسکتے ہیں؟ (۲)عورتیں زیر ناف کے بال قینچی، ریزر اور کیا کریم سے صاف کرسکتی ہیں؟ (۳)چالیس دن کے بعد بھی صفائی نہ کی جائے تو عبادت قابل قبول ہے یا نہیں؟(۴)بال نکالنا واجب ہے یا انبیاء کی سنت ؟
13510 مناظر
Q.
میں ان چیزوں سے بہت پریشان ہوں۔ (۱)پیشاب کرنے کے تھوڑی دیر بعد قطرے نکل جاتے ہیں کبھی نماز میں بھی ایسا محسوس ہوتاہے تو نماز میں کیا کروں جماعت سے نکل جاؤں یا کپڑے بدل کر دوبارہ پڑھوں؟(۲) بیوی سے جماع کرنے کے بعد کچھ دن کمزوری محسوس ہوتی ہے اورایسے ہی قطرے نکل جاتے ہیں یہ منی ہے یا مذہی یہ کیسے معلوم کروں؟ (۳)پیشاب کے پہلے اور کبھی بعد میں منی یا مذی نکل جاتی ہے تو کیا غسل ضروری ہے؟
11544 مناظر
Q.
غسل جنابت میں جنابت کی نیت کرنا ضروری ہے یا صرف فرائض ادا کریں؟
4276 مناظر
Q.
آپ کے جواب نمبر11269کا بہت بہت شکریہ۔ شاید میں اپنے سوال (وضو سے متعلق) کو واضح نہیں کرپایا تھا۔ میرے پوچھنے کا مطلب شروعاتی دور میں جب ہاتھ دھوتے ہیں یعنی پنجہ سے لے کر انگلیوں تک کو جب دھوتے ہیں توکیسے دھوئیں گے یعنی دایا ں بایا، دایاں بایاں دایاں بایاں یا لگاتار تین بار دایاں دھلیں گے اور پھر تین بار بایاں؟ امید ہے کہ رہنمائی کریں گے۔مجھے افسوس ہے کہ میں پہلے صحیح طریقہ سے پوچھ نہیں سکا۔
1711 مناظر
Q.
ہمارے گھر میں جو بیت الخلاء ہے اس میں پیٹھ کعبہ کی طرف ہوتی ہے۔ کیا کعبہ کی طرف پیٹھ بھی نہیں کر سکتے؟ جب مجبوری ہوگئی ہو تو کیا کریں؟
9181 مناظر
Q.
میرا ایک دوست ہے جو کہتاہے کہ کسی مولانا نے اسے بتایا کہ اگر ہم نے نہاتے وقت وضو کرلیا او رجوتے پہن لیے تو دوبارہ وضو کرنے کی صورت میں (دن بھر میں کبھی بھی) اگر ہم نے جوتا نہیں اتارا تو پورا وضو کرکے پیروں کا مسح کرنے کے لیے اگر ہاتھ گیلا کرکے جوتے پر پھیر دیا تو وضو ہوجاتا ہے۔ کیا یہ درست ہے؟ برائے کرم صحیح جواب بتادیجئے۔
3093 مناظر
Q.
میں ایک سرکاری دفتر میں کام کرتا ہوں۔ وہاں میں نے استنجا کے لیے ایک مٹی کا ڈھیلا رکھ رکھا ہے۔ میں اس ڈھیلے سے کب تک استنجاء پاک کرسکتاہوں،یا کتنی بار ایک ہی ڈھیلے سے استنجا پاک کرنا چاہیے؟
4400 مناظر
Q.
مجھے کثرت پیشاب کی بیماری ہے۔پیشاب کرنے کے بعد پیشاب نہیں رکتا ہے اور پیشاب کے قطرے ایک گھنٹہ تک باہر آتے رہتے ہیں اور میں بہت دیر تک بھی پیشاب پر کنٹرول نہیں کرپاتا ہوں اور کچھ قطرے دوبارہ باہر آتے ہیں۔ اور پیشاب کے یہ تمام قطرے بغیر میرے علم کے باہر آتے ہیں، میں صرف اس وقت جان پاتاہوں جب میں اپنیخاص عضو کو دیکھتا ہوں۔ اس کی وجہ سے میں اپنی چڈی کے اندر ایک الگ کپڑا رکھتاہوں۔ میں نماز پڑھنے میں بہت شدید پریشانی محسوس کرتاہوں۔ ماضی میں جب نماز کا وقت آتا تھا تو میں الگ کپڑا اتار لیتا تھا اور چڈی کو بھی (میں شلوار قمیص پہنتا ہوں) او رمسجد جاتا ہوں۔ کچھ مرتبہ ایسا ہوا کہ جب میں مسجد سے آرہا ہوتا ہوں اپنے گھر میں داخل ہوا او راپنے عضو مخصوص کودیکھا تو یہ بھیگا ہواملا اور پیشاب کے قطرے میرے عضو مخصوص پر تھے۔ میں بہت زیادہ ذہنی تکلیف محسوس کرتا ہوں اور نماز کے بارے میں شبہ بھی ہوتا ہے کہ آیا یہ قبول ہوئی بھی یا نہیں کیوں کہ میں نہیں جانتاہوں کہ کب پیشاب کے قطرے باہر آئے تھے ، آیا میرے گھر جاتے ہوئے راستہ میں یا نماز کے دوران مسجد میں، یا یہ نماز کے وقت میں آیا تو اس صورت میں پیشاب کے قطروں نے مسجد کی زمین بھی چھوئی ہوگی اور اس کو ناپاک کردیا ہوگا۔ ...
3465 مناظر
Q.
میری چڈی یا کپڑوں پر منی لگ گئی اب میں عموماًکپڑے واشنگ مشین میں دھوتا ہوں پر ایسی چڈی جس پر منی لگی ہوئی تھی کو میں نے پہلے ہاتھ سے صاف پانی سے خوب رگڑ کر تین دفعہ دھویا پھر اس کے بعد مشین میں ڈالا لیکن سوکھنے کے بعد چڈی پر ہلکا سا سفید رنگ کا داغ نظر آیا، جو کہ چڈی کی تہہ میں جذب تھا۔ کیا ایسی چڈی پہن کر نماز ہوسکتی ہے؟ (۲)کافی عرصہ پہلے میں نے ایک سوال کیا تھا کہ کبھی کبھی میرے سامنے کوئی کام ہو رہا ہوتاہے تو مجھے لگتا ہے کہ یہ کام پہلے بھی ہو چکا ہے اور مجھے اس کے بعد ہونے والے حالات کے بارے میں بھی اندازہ ہوجاتا ہے کہ اب آگے کیا ہوگا، او رمیرا اندازہ 80فیصد ٹھیک ہی ہوتا ہے۔ بعض دفعہ تو میں ایسے ہی گھبرا جاتا ہوں کہ یہ کیا خیالات ہیں کیا یہ کوئی جادو وغیرہ تو نہیں ہے یا کہ صرف چھٹی حس ہے؟
4513 مناظر
Q.
میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا وضو کے بعد آسمان کی طرف شہادت کی انگلی اٹھاکر کلمہ پڑھنا صحیح ہے؟ اگر صحیح ہے تو برائے کرم اس کا ذکر کس حدیث میں ہے یا کیا ذریعہ ہے اس بات کا؟
15875 مناظر
Q.
مغربی طرز کے بیت الخلاء کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟
1737 مناظر
Q.
اگر بچہ کی پیدائش کے چالیس دن گزرنے کے بعد بھی خون آتاہے تو عورت خون کے ساتھ کیسے نماز پڑھے گی؟ (۲)اس وقفہ کے دوران جو نماز یں چھوٹ گئی ہیں کیا چالیس دن کے بعد ان کی قضا کرنی ہوگی یااس کی ضرورت نہیں ہے؟(۳)کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن ولادت منانا (جب کی پیدائش کا کوئی یقینی دن معلوم نہیں ہے) یایہ جوکہ بارہ ربیع الاول کو پیش کیا جاتاہے چار بج کی تین منٹ کو صبح میں یہ صحیح وقت ہے؟ (۴)جس طریقہ پر یہ لوگ یہ دن مناتے ہیں (جلوس اورجلسے) کا انتظام کیا جاتا ہے اور پورا دن اور رات نعت شریف پیش کی جاتی ہے، جہاں پر بہت تیز آواز میں اسپیکر چلتاہے اور اسی طرح سے گلیوں میں عورتیں لاؤڈ اسپیکر پر یہی چیزیں کرتی ہیں اور اطراف میں رہنے والے لوگ سو نہیں سکتے ہیں۔
8354 مناظر
Q.
میں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ اگر کسی کو غسل لیتے وقت اس کی نجاست باہر آ جائے او رپھر غسل لے لے اور غسل لینے کے بعد وہ نماز پڑھ لے اورپھر سے ناپاکی کی حالت میں ہو جائے کہ پتہ نہ چلا ہو یا ایک آدھا قطرہ نکل آیا ہو تو ایسی حالت میں وہ پاک ہے یا نہیں؟
1555 مناظر
First
Previous
67
68
69
70
71
Next
Last