• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 11867

    عنوان:

    میں ایک سرکاری دفتر میں کام کرتا ہوں۔ وہاں میں نے استنجا کے لیے ایک مٹی کا ڈھیلا رکھ رکھا ہے۔ میں اس ڈھیلے سے کب تک استنجاء پاک کرسکتاہوں،یا کتنی بار ایک ہی ڈھیلے سے استنجا پاک کرنا چاہیے؟

    سوال:

    میں ایک سرکاری دفتر میں کام کرتا ہوں۔ وہاں میں نے استنجا کے لیے ایک مٹی کا ڈھیلا رکھ رکھا ہے۔ میں اس ڈھیلے سے کب تک استنجاء پاک کرسکتاہوں،یا کتنی بار ایک ہی ڈھیلے سے استنجا پاک کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 11867

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 658=553/د

     

    ڈھیلہ ایک مرتبہ استعمال کرنے کے بعد نجس ہوجاتا ہے، اس سے اب دوبارہ پاکی حاصل نہیں کی جاسکتی۔ البتہ اگر بڑا ڈھیلہ ہے، اور جس رخ کو استعمال کیا ہے، اس پر کوئی نشان لگادیا گیا تو دوسرے رخ کو دوسری مرتبہ استعمال کرسکتے ہیں، اور اگر ڈھیلے کے بعد پانی سے بھی استنجا کرتے ہیں تو صرف قطرات خشک کرنے کے لیے ایک ہی ڈھیلہ متعدد بار بھی استعمال کرسکتے ہیں، پھر اس کے بعد پانی سے پاکی حاصل کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند