• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 11940

    عنوان:

    ہمارے گھر میں جو بیت الخلاء ہے اس میں پیٹھ کعبہ کی طرف ہوتی ہے۔ کیا کعبہ کی طرف پیٹھ بھی نہیں کر سکتے؟ جب مجبوری ہوگئی ہو تو کیا کریں؟

    سوال:

    ہمارے گھر میں جو بیت الخلاء ہے اس میں پیٹھ کعبہ کی طرف ہوتی ہے۔ کیا کعبہ کی طرف پیٹھ بھی نہیں کر سکتے؟ جب مجبوری ہوگئی ہو تو کیا کریں؟

    جواب نمبر: 11940

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتویٰ: 574=574/م

    قضائے حاجت اورا ستنجاء کے وقت اپنا رُخ یا پشت کعبہ کی طرف کرنا ممنوع ہے، یہ احترام قبلہ کے خلاف ہے، اس حالت میں قبلہ کی طرف پیٹھ کرنا بھی منع ہے۔ اگر مجبوری میں کبھی کرلیا ہو تو آئندہ اس کا خاص خیال رکھیں، شمال یا جنوب کی جانب ہوکر بیٹھیں، بیت الخلاء اگر غلط رخ پر بنالیا گیا ہے تو اس کی اصلاح کرالیں، یا اس طرح بیٹھیں کہ قبلہ کی طرف منھ یا پشت نہ ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند