عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 11870
میرا ایک دوست ہے جو کہتاہے کہ کسی مولانا نے اسے بتایا کہ اگر ہم نے نہاتے وقت وضو کرلیا او رجوتے پہن لیے تو دوبارہ وضو کرنے کی صورت میں (دن بھر میں کبھی بھی) اگر ہم نے جوتا نہیں اتارا تو پورا وضو کرکے پیروں کا مسح کرنے کے لیے اگر ہاتھ گیلا کرکے جوتے پر پھیر دیا تو وضو ہوجاتا ہے۔ کیا یہ درست ہے؟ برائے کرم صحیح جواب بتادیجئے۔

جواب نمبر: 11870
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 650=545/د
یہ حکم چمڑے کے موزہ کا ہے (جسے خفین کہتے ہیں) جو ٹخنہ کی ہڈی کے اوپر تک ہوتا ہے، جوتا عام طور پر وہاں تک نہیں ہوتا اس لیے اس پر مسح کرنے سے وضو درست نہیں ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند