• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 12608

    عنوان:

    اگر کوئی شخص سخت پائخانہ کو نکالنے کے لیے اپنی انگلی اپنے مقام پائخانہ میں رکھتا ہے تو کیا غسل فرض ہوجاتا ہے یا اگر کوئی دوسرا آدمی کسی مرد کے مقام پائخانہ میں انگلی ڈالے تو کیا غسل فر ض ہوجاتا ہے؟ اوراگر عورت اپنی انگلی اپنی فرج یاپیچھے والے راستہ میں داخل کرے یا اس کا شوہراپنی انگلی اس کے اگلے یا پچھلے راستہ میں ڈالے توکیا دونوں صورتوں میں اس عورت پر غسل فرض ہوجائے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12608

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1482=1484/1430/م

    اس صورت میں غسل فرض نہیں جب تک کہ انزال نہ ہو۔ (۲) اگر عورت غلبہ شہوت سے لذت اندوز ہونے کے ارادے سے اپنی انگلی اپنے اگلے مقام میں داخل کرے یا میاں بیوی بقصد استمتاع یہ عمل کریں، یعنی شوہر اپنی انگلی بیوی کے فرج میں داخل کرے تو مختار قول کے مطابق عورت پر غسل واجب ہوجائے گا، اور اگر عورت یا اس کا شوہر عورت کے پچھلے راستہ میں انگلی کرے تو غسل فرض نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند