• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 12689

    عنوان:

     کیا پیشاب کے بعد جگہ کو دھونے کے بعد سوکھنا ضروری ہے کیوں کہ مجھے پیشاب کے بعد واقعی قطرے آنے یا اس کے وہم کی بھی شکایت ہے تو اس صورت میں مجھے پتہ کیسے چلے گا کہ واقعی قطرے آئے ہیں یا دھلے ہوئے کا پانی موجود ہے؟ وضاحت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12689

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 753=724/ب

    آپ پیشاب کے بعد استنجا کرکے باریک کپڑے سے اچھی طرح پانی صاف کرلیں، یا پیشاب گاہ میں روئی ڈال لیا کریں۔ بعد میں پیشاب کا قطرہ آنے کا وہم ہو تو غسل خانہ میں جاکر دیکھ لیں، اگرپیشاب کا قطرہ باہر آگیا ہے یا باہر کے حصہ کی روئی تر ہوگئی ہے تو آپ کا وضو جاتا رہا، آپ دوبارہ وضو کریں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند