عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 15593
میرے
والد صاحب کو ان کے ریٹائر ہونے کے بعد ان کے پروویڈنٹ فنڈ سے پانچ لاکھ روپیہ ملا
اور ایک سال پورا ہونے سے پہلے ہم نے اس پیسہ سے ایک ٹریکٹر خریدا اور ہم کو
ٹریکٹر سے ایک اچھی آمدنی مل رہی ہے۔تو کیا ہم کو اس پانچ لاکھ روپیہ پر زکوة ادا
کرنی ہوگی؟ جواب عنایت فرماویں۔

جواب نمبر: 15593
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1324=1065/1430/ل
جتنی رقم سے آپ نے ٹریکٹر خریدلیا اس پر زکات واجب نہیں، سال پورا ہونے کے بعد جتنی رقم خواہ کیش کی شکل میں ہو، خواہ بذریعہ ٹریکٹر حاصل آمدنی ہو اس کی زکات ادا کردی جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند