• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 25544

    عنوان: برائے کرم یہ بتائیں کہ اگر کسی کے پاس کوئی چاندی کی پلیٹ ہو اور اس نے اس کو اپنی بیٹی کے نام سے رکھ دیا ہے کہ اس کی شادی میں دے گا تو کیا اس پلیٹ کی زکوة ہے یا نہیں؟

    سوال: برائے کرم یہ بتائیں کہ اگر کسی کے پاس کوئی چاندی کی پلیٹ ہو اور اس نے اس کو اپنی بیٹی کے نام سے رکھ دیا ہے کہ اس کی شادی میں دے گا تو کیا اس پلیٹ کی زکوة ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 25544

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1505=1068-10/1431

    اگر اس پلیٹ کا اس نے اپنی بیٹی کو مالک نہیں بنایا ہے بلکہ اس پر اپنی ملکیت برقرار رکھی ہے تو اس پلیٹ کی مالیت پر بھی بشرائط وجوب زکاة، زکاة واجب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند