عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 40780
جواب نمبر: 40780
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1360-529/L=10/1433 آپ نے اپنے بارے میں کوئی تفصیل نہیں لکھی بس بیوی کی ملکیت لکھ دی ہے، اس سلسلے میں عرض یہ ہے کہ آپ کی بیوی کی ملکیت میں جتنا تولہ سونا/ چاندی، نقدی ہو ان تمام کی مالیت جوڑکر ڈھائی فیصد کے حساب سے اس کی زکاة ادا کردیں۔ واضح رہے کہ بیوی کی زکاة کی ادائیگی آپ پر لازم نہیں ہے، بیوی پر خود اپنی زکاة کی ادائیگی لازم ہے، خواہ وہ زیور بیچ کر زکاة ادا کرے یا کسی اور طریقے سے ادا کرے البتہ اگر آپ خود بیوی کی اجازت سے اس کی زکاة ادا کردیں تو اس سے بھی زکاة کی ادائیگی ہوجائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند