• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 16704

    عنوان:

    ایک ایسا مدرسہ جہاں لڑکے اور لڑکیاں تعلیم حاصل کرتے ہوں جہاں رہائش کا کوئی انتظام نہ ہو کیا ایسے مدرسہ کو صدقہ کی رقم سے اساتذہ کی تنخواہ یا مدرسہ کا کرایہ یا دوسرے اخراجات پورے کیے جاسکتے ہیں یا نہیں؟(۲) کیا محمد احمد اعظم نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16704

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1630=1294-10/1430

    زکات کی رقم کو اساتذہ کی تنخواہوں، مدرسہ کا کرایہ، یا دوسرے اخراجات میں صرف کرنا جائز نہیں، اس سے زکات دہندہ کی زکات ادا نہیں ہوگی۔

    (۲) جی ہاں! رکھ سکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند