• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 28759

    عنوان: غريب ملازمين كو زكاة

    سوال: جناب میرا ایک چھوٹا کاروبار ہے جہاں چند ملازمین ہیں۔ الحمداللہ ان کو بروقت اور مناسب تنخواہ مارکیٹ ویلیو کےحساب سے ادا کر رہا ہوں۔ کیا ان میں سے چند کو اپنی زکواۃ میں سے ماھانہ دے سکتا ہوں۔ یاد رہے میری ایک محدود آمدنی ہے اور کام کے اعتبار سے ان کی تنخواہ مناسب ہے۔اگر ہاں تو کیا ان کو بتانا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 28759

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 100=68-4/1432 اگر وہ ملازمین غریب مستحق زکات ہیں تو تنخوہ کے علاوہ الگ سے آپ زکات کی رقم انھیں دے سکتے ہیں، ماہانہ بھی دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند