• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 62178

    عنوان: سادات بنو ہاشم کون لوگ ہیں؟

    سوال: (۱) سادات بنو ہاشم کون لوگ ہیں؟ (۲) براہ کرم، سادات بنو ہاشم وغیرہ میں سے کچھ مخصوص لوگوں کے نام بتائیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کے ہیں جن کی ذرّیت پر صدقہ حرام ہے۔

    جواب نمبر: 62178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 99-68/Sn=2/1437-U (۱) حضرت عباس، حضرت علی، حضرت جعفر، حضرت عقیل، حضرت حارث بن عبدالمطلب -رضی اللہ عنہم- ساداتِ بنوہاشم سے یہ اور ان کی اولادیں مراد ہیں، ان پر زکات، صدقة الفطر اور دیگر صدقاتِ واجبہ حرام ہیں۔ نوٹ: بنوہاشم کے کچھ دیگر خانوادے بھی ہیں؛ لیکن حرمتِ صدقہ کا حکم صرف مذکورہ بالا حضرات اور ان کی اولاد کے ساتھ ہی مختص ہے۔ اعلم أن عبد مناف وہو الأب الرابع للنبی - صلی اللہ علیہ وسلم - أعقب أربعة وہم: ہاشم والمطلب ونوفل وعبد شمس، ثم ہاشم أعقب أربعة انقطع نسل الکل إلا عبد المطلب فإنہ أعقب اثنی عشر تصرف الزکاة إلی أولاد کل إذا کانوا مسلمین فقراء إلا أولاد عباس وحارث وأولاد أبی طالب من علی وجعفر وعقیل قہستانی إلخ (شامی: ۳/۲۹۹،ط: زکریا) وانظر: البحر الرائق (۳/۲۴۶) والہندیة (۱/۱۸۱، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند