• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 40017

    عنوان: بیوی سے لواطت كرنا

    سوال: اگرشوہر جوش میں اپنی ساڑھے ساتھ ماہ کی حا ملہ بیوی کو (لواطت) بڑے پاخانے والی جگہ میں اپنا عضوتناسل کو تھوڑا سا داخل کرے (عضوتناسل کی ٹوپی ) کو ڈالے مگر خارج نہ ہو تو ایسی صورت میں یہ کونسا گناہ کہلانے گا ؟ گناہ صغیرہ یا گناہ کبیرہ؟ براہ کرم، اس مسئلہ کو قرآن و سنت کی روشنی میں بتائیں نیز اس کا کفارہ بھی بتا دیں۔ آپکی بڑی عین نوازش ہو گی۔ اللہ اپ کو جزائے خیر عطا کرے ، آمین۔

    جواب نمبر: 40017

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1076-685/H=8/1433 (۱) گناہِ کبیرہ ہے۔ (۲) واجب تومالی کفارہ نہیں البتہ اگر ایک دن کی پوری آمدنی غرباء کو دیدے تو مستحب ہے اور آٹھ نفل پڑھ کر سچی پکی توبہ کرلے تو ان شاء اللہ دنیا اور آخرت میں کوئی مواخذہ نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند