• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 157205

    عنوان: دورانِ نفاس عورت کا باہر جانا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان اکرام کہ بچے کی پیدائش کے بعد چالیس دن تک عورت کا گھر سے باہر نکلنا بازار جانا شادی بیاہ میں شرکت کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 157205

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:389-283/sn=4/1439

    جی ہاں! پیدائش کے بعد چالیس دن کے دوران عورت اپنی ضرورت کے لیے باہر نکل سکتی ہے، یعنی جن کاموں کے لیے اور جن تقریبات میں عورت کا جانا عام دنوں میں جائز ہے، بچہ پیدا ہونے کے بعد مدتِ نفاس میں بھی ان کاموں کے لیے جانا یا ان تقریبات میں شرکت کرنا شرعاً جائز ہے۔

    -------------------------

    جواب درست ہے، طبی نقطہء نظر سے احتیاط کرنے کی بات میں حکیم وڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند