معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 600175
ایک عورت جو کہ عمر رسیدہ ہے اس کا شوہر انتقال کر گیا ،اب یہ عورت اپنے بیٹے کے پاس رہتی ہے ، کیا یہ عورت دوسرے بیٹے کے گھر جا سکتی ہے ؟اس عورت کی بھابی بیمار ہے کیا یہ بھائی کے گھر جا کر بھابی کی عیادت کر سکتی ہے ؟ مہربانی کرکے رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 600175
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 105-76/H=02/1442
عدت میں دوسرے بیٹے کے یہاں یا بھابی کی عیادت کے لئے مکانِ عدت سے نکلنا جائز نہیں عمر رسیدہ معتدہ کا بھی یہی حکم ہے، باقی اگر فون پر عیادت کرلے تو اس میں کچھ حرج نہیں۔ بعد عدت دوسرے بیٹے کے یہاں جانا یا عیادت کے لئے نکلنا جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند