• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 39163

    عنوان: حمل کے دوران مباشرت

    سوال: ۱. حاملہ عورت اگر شوہر سے صحبت کرے تو کیا ہونے والی اولاد پر کسی طرح کا غلط اثر ہونے کا ا مکان ہے؟ ۲. شریعہ کا اس موضوع پر کوئی ہدایت ہو تو عرض فرما دیں۔ اسکے علاوہ اکابرین کا اسے متعلق کوئی مشورہ بھی مفید رہیگا۔

    جواب نمبر: 39163

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1130-949/B=6/1433 (۱ و ۲) حالت حمل میں بیوی کے ساتھ صحبت کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں، یعنی جائز ہے، البتہ اطبا اسے بعض حالات میں منع فرماتے ہیں، اور کہتے کہ اس سے ہونے والی اولاد پر برا اثر پڑتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند