معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 602892
اگر پیڈ پر خون دكھائی دیا تو وہ حیض كا خون كب سے شمار ہوگا؟
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک عورت نے اس کی تاریخ کے دن میں عصر کے وقت پیڈ رکھا اب جب اس نے عشاء میں دیکھا تو خون لگا ہوا تھا خون کب آیا اسے پتہ نہیں چلا اور مغرب کے وقت میں اس نے دیکھا نہیں اور نماز پڑھ لی تو اب حیض کا خون کب سے شمار کرے گی؟
جواب نمبر: 602892
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:538-677/L=9/1442
مذکورہ بالا صورت میں جس وقت سے اس عورت نے خون دیکھا ہے اسی وقت سے وہ حائضہ شمار ہوگی۔
طاہرة رأت علی الکرسف أثر الدم یحکم بحیضہا من حین الرفع․ (فتاوی ہندیة:ج 1ص 90 ط اتحاد)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند