• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 33945

    عنوان: میری امی کی دوست جو امی کی عمر کی ہیں مجھ سے نورانی قاعدہ پڑھنا چاہتی ہیں، میں 21/ سال کا ہوں اور انٹی 42/ سال کی۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں انہیں پڑھا سکتاہوں؟

    سوال: میری امی کی دوست جو امی کی عمر کی ہیں مجھ سے نورانی قاعدہ پڑھنا چاہتی ہیں، میں 21/ سال کا ہوں اور انٹی 42/ سال کی۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں انہیں پڑھا سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 33945

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1541=1260-10/1432 ان کو آپ سے پردہ کرنا واجب ہے، بے پردگی کے ساتھ آپ سے نورانی قاعدہ یا اور کچھ پڑھنا جائز نہیں، بہت سی عورتیں نورانی قاعدہ پڑھانے والی انھیں مل جائیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند