عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 7533
مجھے یہ بتائیں کہ شب قدر میں بارہ رکعتیں ہوتی ہیں یا پھر نہیں؟ حوالہ کے ساتھ جواب دیں۔
مجھے یہ بتائیں کہ شب قدر میں بارہ رکعتیں ہوتی ہیں یا پھر نہیں؟ حوالہ کے ساتھ جواب دیں۔
جواب نمبر: 753301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 948=948/ م
خاص شب قدر میں بارہ رکعات کی تعیین و تخصیص ثابت نہیں، تہجد میں عامةً آٹھ رکعت پڑھنے کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا۔ شب قدر میں عبادت کا حکم ہے، خواہ نماز پڑھے، تلاوت کرے یا ذکر و اذکار میں مشغول رہے، نوافل ۱۲/ رکعات بھی پڑھ سکتے ہیں، اس سے زائد بھی پڑھ سکتے ہیں۔ جتنی ہمت واستطاعت ہو نمازیں پڑھ سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں
نے شوال کا (چھٹا) آخری روزہ ۲۹/شوال
کو رکھا مگر میں کنٹرول نہ کرپایا اور مشت زنی کرلی جس سے روزہ ٹوٹ گیا جس کا مجھے
بہت رنج بھی ہوا۔ تو اب اس کی قضا کی کیا صورت ہے؟ اور قضا کرلینے سے میں شوال کے
چھ روزے رکھنے کے ثواب کا مستحق ہوسکوں گا؟ برائے کرم جلد جواب دیں۔
مجھے نامحرم کا خیال آیا پھر کافی پانی کی طرح کی چیز خارج ہوگئی (لیس دار پانی کی طرح کچھ خارج ہوا)۔ کیا اس سے روزہ ٹوٹ گیا؟ اور نماز کے بعدیہی کیفیت ہوئی کہ پانی خارج ہوا تو کیا نماز ضائع ہوگئی؟ برائے کرم اصلاح کردیں۔
3713 مناظرایک
شخص جو کہ شیخ فانی ہے یا بیمار ہے جو کہ رمضان کے مہینے کے روزے نہیں رکھ سکتا
ہے۔ اگر وہ پورے رمضان کے مہینے کا روزہ نہ رکھنے کا فدیہ رمضان کے مہینہ سے پہلے
یا رمضان کے شروع ماہ میں دے تو کیا یہدرست ہے؟ یا پورے رمضان کے مہینے کا فدیہ
رمضان کے مہینہ کے بعد ادا کرنا ضروری ہے؟
معتكف اگر مشت زنی كرلے تو كیا حكم ہے؟
13555 مناظر