• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 60581

    عنوان: کیا سو کلو میٹر کے فاصلے پر جانا ہو تو روزہ رکھنا ہوتاہے یا نہیں؟

    سوال: کیا سو کلو میٹر کے فاصلے پر جانا ہو تو روزہ رکھنا ہوتاہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 60581

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 523-523/Sd=9/1436-U سو کلومیٹر کے فاصلے پر اگر جانا ہو اور سفر شروع ہونے کے بعد سحری کا وقت شروع ہو تو ایسے مسافر کے لیے سفر میں روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے؛ البتہ اگر سفر میں مشقت نہ ہو، تو روزہ رکھنا ہی بہتر ہے اور اقامت کی حالت میں سحری کرنے کے بعد سفر کی وجہ سے روزہ توڑنے کی اجازت نہیں ہے خواہ سو کلومیٹر کا سفر ہو، تاہم اگر توڑدیا تو صرف قضا واجب ہوگی، کفارہ نہیں۔ منہا السفر الذي یبیح الفطر، وہو لیس بعذر في الیوم الذي أنشأ السفر فیہ، کذا في الیاثیة، فلو سافر نہارًا، لا یباح لہ الفطر في ذلک الیوم وإن أفطر لا کفارة علیہ بخلاف ما لو أفطر، ثم سافر کذا في محیط السرخسي، (الفتاوی الہندیة: ۱/۲۶۹، الباب الخامس في الإعذار التي تبیح الإفطار، ط: اتحاد، دیوبند) وقال الحصکفي: ویندب لمسافر الصوم لآیة وإن تصوموا -إن لم یضرہ- (الدر المختار مع رد المحتار: ۳/۳۶۱، فصل في العوارض المبیحة لعدم الصوم، ط: دار إحیاء التراث العربي، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند