• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 158505

    عنوان: روزہ کی حالت میں کسی لڑکی کو صرف شہوت کے ساتھ چھونے یا شہوت باتیں کرنے سے روزہ باقی رہے گا یا ٹوٹ جائے گا؟

    سوال: اگر کوئی کسی لڑکی کے ساتھ شہوت کی باتیں یا جماع یعنی لمس کرے اور منی نکلنے سے پہلے جو پہلے پانی نکلتا ہے تو اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 158505

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:500-398/N=5/1439

    اگر کسی شخص نے روزہ کی حالت میں کسی لڑکی کو شہوت کے ساتھ چھویایا اس سے شہوت کی باتیں کی، جماع نہیں کیا اور نہ ہی اسے انزال ہوا، صرف مذی خارج ہوئی تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا؛ البتہ روزہ کی حالت میں اس طرح کی حرکتیں سخت مکروہ وناجائز ہیں کذا في عامة کتب الفقہ والفتاوی۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند