عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 152179
جواب نمبر: 15217901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1176-1148/M=9/1438
اگر معلوم یا قرائن سے محسوس ہو کہ افطار کی دعوت دینے والا، ذاتی و سیاسی اغراض کے حصول کے لیے دعوت دے رہا ہے یا محض شہرت و ریا پیش نظر ہے جیسا کہ آج کل عامةً افطار پاٹیوں کا حال ہے تو ایسی دعوت میں شرکت سے احتراز کرنا چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
رمضان کے مہینہ میں سحری کے بعد اپنی بیوی سے ہم بستری کی جس کی وجہ سے ہم دونوں پر غسل واجب ہوگیا (منی خارج ہوگئی) اور ہم روزہ نہ رکھ سکے۔پھر مجھے بتایا گیا کہ قضا کے طور پر اب مجھے ساٹھ روزے رکھنے ہوں گے۔ حالانکہ مجھے بالکل بھی اس مسئلہ کا پتہ نہیں تھا کہ ایک روزہ کے بدلے میں ساٹھ روزے رکھنے ہوں گے۔ اگر مجھے اس مسئلہ کا پتہ ہوتا تو میں کبھی بھی ایسی حرکت نہ کرتا۔ لہٰذا آپ سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس مسئلہ میں میری رہنمائی فرمائیں کہ مجھے اس روزہ کے بدلے ایک ہی روزہ رکھنا ہوگا یا پھر قضا کے طور پر پورے ساٹھ دن؟
4800 مناظرافطاری كرانے كےلیے دی گئی رقم اگر كچھ رقم بچ جائے تو وہ كسی دوسرے كام میں استعمال كی جاسكتی ہے یا نہیں؟
1430 مناظرمجھے نامحرم کا خیال آیا پھر کافی پانی کی طرح کی چیز خارج ہوگئی (لیس دار پانی کی طرح کچھ خارج ہوا)۔ کیا اس سے روزہ ٹوٹ گیا؟ اور نماز کے بعدیہی کیفیت ہوئی کہ پانی خارج ہوا تو کیا نماز ضائع ہوگئی؟ برائے کرم اصلاح کردیں۔
2549 مناظرمیں دس ماہ کے بچے کی ماں ہوں۔ گذشتہ سال پیدائش کے بعد رمضان شروع ہوگیا اور میں پورے ماہ کا روزہ نہ رکھ سکی۔ اب دوسرا رمضان آنے والا ہے اور ابھی بھی بچے کو دودھ پلارہی ہوں، چناں چہ ابھی تک گذشتہ رمضان کا روزہ قضا نہیں کرسکی۔ میں اس کا کفارہ کیسے ادا کروں؟ از راہ کرم سہل ترین امر کی طرف رہنمائی فرمائیں۔
میری امی اعتکاف کے دوران گھر والوں سے بات نہیں کرتی ہیں۔ اس بار ے میں آپ کیا فرمائیں گے؟
2762 مناظر